• 19 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 19، 05 ۔مئی 2020ء

  • شاید کبھی معلوم نہ ہو کہ پہلا شخص کس طرح متاثر ہوا تھا
  • امدادی سامان لے جانے   والا جہاز تباہ
  • پانچ لاکھ مہاجرین خطرے میں
  • لاک ڈؤون میں نرمی مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2534 مریضوں اور 43 اموات کا اضافہ ہوا ہے ۔

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
47,142 15,579 1,842

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 7220
2 مصر 6813
3 مراکش 5053
4 الجیریا 4648
5 نائیجریا 2802

امدادی سامان لے جانے   والا جہاز تباہ

صومالیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وبا سے متعلقہ  امدادی سامان لے  کرجانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے ، جس میں سوار 6 افراد  بھی ہلاک ہوگئے  ہیں ۔یہ طیارہ افریقی ائیر ویز کی ملکیت تھا۔ طیارہ  دارالحکومت  سے اڑا  اور بائدو شہر میں سٹاپ کیا۔ یہاں سے آگے جانے کے لئے اڑان  بھری تو  ہوائی اڈے سے تھوڑا فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ (بی بی سی افریقہ )

نائیجر کے وزیر کی وفات

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق نائیجر کے  لیبر    منسٹر  کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا ہے ۔ قبل ازیں ان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی) نے اعلان کیا تھا کہ 55 سالہ وزیر کا اتوار کے روز دارالحکومت نیامی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا  ہے لیکن اس کی وجہ ظاہر نہیں کی تھی۔(بی بی سی افریقہ )

بیسیوں  قیدی  کورونا پازیٹیو

کونگو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  کنشاسا کی فوجی جیل  نڈولومیں  101 قیدیوں  کا کورونا ٹسٹ  پازیٹو آیا ہے ۔  (بی بی سی افریقہ )

جیل  میں  گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی تعداد اور  رہائش کے لئے تنگ جگہ میں اتنے مریضوں کی موجودگی ٹائم بم کی طرح ہے۔جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔  

پانچ لاکھ مہاجرین خطرے میں

کینیا کے مہاجر کیمپ میں پانچ لاکھ کے قریب مہاجرین  ہیں۔ ابھی تک کوئی کیس وہاں رپورٹ نہیں ہوا لیکن  ناقص صفائی ، اور  نامناسب  رہائش کی وجہ سے یہ لاکھوں لوگ خطرے کے منہ میں ہیں۔ (الجزیرہ)

  رضاکارانہ ویکسین ٹسٹ

جنوبی افریقہ میں ریسرچ  جاری ہے کہ کیا تپ دق کے خلاف بی سی جی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف بھی موثر  ہو سکتی ہے۔اس ریسرچ  میں محکمہ صحت کے  لگ بھگ 500 کارکن حصہ لے رہے ہیں۔ (بی بی سی  افریقہ )

لاک ڈؤون میں نرمی ،مریضوں میں ریکارڈ اضافہ

نائیجریا  نے لاک ڈاؤون میں نرمی کا اعلان کیاتھا اس کے بعد ایک دن میں  مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیاہے ۔سوموار کو 245  نئے کیسز آئے ۔ (الجزیرہ)

اپوزیشن  پارلیمنٹ سے دور

تنزانیہ کی حزب اختلاف کی مرکزی جماعت نے اسپیکر  کی طرف سے  حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ کے الاؤنس کی ادائیگی بند کئے جانے کو  صدر  مملکت کا پارلیمنٹ  کے امور میں مداخلت گردانا ہے   ۔انہوں نے  تین ممبران کی حالیہ ہلاکت کے بعد پارلیمنٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔(بی بی سی افریقہ )

ہڑتال کی دھمکی

کینیا نرسوں نے  کورونا وائرس کے رسک  الاؤنس پر ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔یونین رہنماؤں نے حکومت کو دو ہفتوں کی وارننگ دی کہ اگر ان کی فرنٹ لائن میں شامل افراد کے مطالبات پورے نہ ہوئےتو ہڑتال کریں گے ۔ (بی بی سی )

کیسز کی تعداد تین گنا ہوگئی

 صومالیہ میں صرف دو ہفتوں کے دوران میں  کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز  تقریبا تین گنا بڑھ گئے ہیں ، جو ملک کے  ہر ریجن  میں پھیل رہے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ نیوز )

نیشنل ہیلتھ لیبارٹری کے ڈائریکٹر معطل

تنزانیہکی نیشنل ہیلتھ لیبارٹری کے ڈائریکٹر اور اس کے کوالٹی مینیجر دونوں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ گزشتہ دنوں صدر مملکت نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس کے قابل اعتبار ہونے  پر سوالات اٹھائے  تھے ۔(بی بی سی )

مڈگاسکر کی کورونا دوائی

مڈغاسکر کے صدر نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے علاج کے لئے دریافت  دیسی دوائی کے   کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او نے بی بی سی کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ  اپنے طور پر  کورونا کی دوائیاں استعمال نہ کی جائیں۔ ( بی بی سی افریقہ)

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے مڈغاسکر صدر کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ ملک میں  بنایا جانے والا   ایک جڑی بوٹی  ٹانک COVID-19 کے مریضوں کا علاج کرسکتا ہے۔ (الجزیرہ)

شاید کبھی معلوم نہ ہو کہ پہلا شخص کس طرح متاثر ہوا تھا

شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ایک "انٹرمیڈیٹ میزبان” جانور نے جنگلی چمگادڑ سے انسانوں میں کورونا وائرس منتقل کیا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق وائرس کی "فطری ابتدا” کی طرف اشارہ کرتی ہے ، لیکن کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کبھی معلوم نہیں ہوسکتا  کہ پہلا شخص  کس طرح   انفیکشن کا شکارہوا  تھا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ میزبان جانور چین کی  ووہان وائلڈ لائف مارکیٹ میں فروخت ہوا تھا۔(بی بی سی)

               (چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ  روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 05۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2020