• 18 مئی, 2024

آج کی دعا

رَبِّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي، وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي كُلِّهٖ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنِّي، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَايَايَ، وَعَمْدِي وَجَهْلِي وَهَزْلِي، وَكُلُّ ذَالِكَ عِنْدِي، اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ، أَنْتَ المُقَدِّمُ وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ، وَأَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب قول النبیؐ اللّٰہم اغفرلی حدیث نمبر6398)

ترجمہ:اے میرے رب مجھے میری خطا بخش دے اور میری لاعلمی اورمیری اپنے ہر کام میں زیادتی جسے تُو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے میری خطائیں اور جو میں نے عمداً کیا اور میری لاعلمی اور میرا بھولنا اور وہ سب جو میرے پاس ہے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے وہ تقصیرات، جو میں نے پہلے کیں اور جو بعد میں کیںاور جو میں نےچھپایا اور جو میں نے علانیہ کیا۔ تُو آگے کرنے والا ہے اور تُو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ اور تُو ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔

یہ ہمارے سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی خوبصورت اور جامع دعائے مغفرت ہے۔

حضرت ابوبُردہ بن ابوموسیٰؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

Shimaoré زبان میں احمدیت کا تعارف

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2022