• 26 اپریل, 2024

Shimaoré زبان میں احمدیت کا تعارف

Shimaoréزبان یہاں کے چار جزائر میں بولی جانے والی کامن زبان سمجھی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور پُر نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے جماعت احمدیہ مایوٹ آئی لینڈکو پہلی مرتبہ ایم ٹی اے ماریشس کے اسٹوڈیوز میں جماعت احمدیہ پر ایک مکمل سیریز مایوٹ کی لوکل زبان Shimaoré میں ریکارڈ کرنے کی توفیق ملی ہے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں یعنی ماریشس اور مایوٹ آئی لینڈ کے لئے ایک تاریخی دورہ تھا، جہاں ماریشس میں پہلی دفعہ ایک بیرون ملک سے ایک ٹیم پروگرام ریکارڈ کرنے کی غرض سے تشریف لے گئی تھی۔ اسی طرح مایوٹ آئی لینڈ کے لئے بھی باقاعدہ اسٹوڈیوز میں اسلام احمدیت پر ایک سیریز ریکارڈ کرنا باعث فخر تھا۔

اس پروگرام کی تیاری میں تقریبا دو سال کا عرصہ لگا۔ اس پروگرام کا مقصد مایوٹ کے لوکل لوگوں تک احمدیت کا پیغام پہنچانا ہے۔

آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ پروگرام اسلام و احمدیت کا پیغام ان جزائر میں پہنچانے کا حق ادا کرنے والے ہوں۔

(اسامہ عمر جوئیہ۔ نمائندہ الفضل مایوٹ آئی لینڈ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ