• 18 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ایفائے عہد

حسن اخلاق میں ایفائے عہد کی ایک بڑی خصوصیت ہے۔ اگروعدہ کر لیا جائے تو اسے اچھے طریقے سےپورا کرنا انسان کو قابل بھروسہ اور بااعتبار شخصیت بنا دیتا ہے۔ آنحضرتﷺسب سے زیادہ وعدہ پورا کرنے والے انسان تھے۔ ابو سفیان سے جب قیصر روما نے پوچھا کہ محمد لوگوں کو کیا تعلیم دیتا ہے۔ اور کیا اس نے تمہارے ساتھ کوئی بدعہدی یا غداری کی ہے تو ابو سفیان کی زبان سے اس کے سوا کوئی الفاظ نہ نکل سکے کہ وہ بت پرستی سے روکتا ہے اور حسن اخلاق کی تعلیم دیتاہے۔ اور اس نے آج تک ہمارے ساتھ کوئی بد عہدی نہیں کی۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

Shimaoré زبان میں احمدیت کا تعارف

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2022