• 18 مئی, 2024

اعلان نکاح

٭… سیدہ منورہ سلطانہ صاحبہ جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ محض خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان سے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مؤرخہ 5؍جون 2021ء بروز ہفتہ مسجد مبارک اسلام آباد (یوکے) میں ازراہِ شفقت خاکسار کے بیٹے عزیزم ابیض علی سید (واقف نو) ابن سید زاہد منیر صاحب کے نکاح کا اعلان ہمرا ہ عزیزہ سمرہ احمد بنت مظفر احمد صاحب فرمایا۔

خاکسار کے نانا جان محترم غلام محمد صاحب کو جو خاندان حضرت اقدس مسیح موعودؑ میں گل خان کے نام سے جانے جاتے تھے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے حفاظتی دستے میں خدمات سرانجام دینے کا شرف حاصل تھا۔ دولہا سید منیر شاہ صاحب آف کینیڈا کے پوتے اور سید تنویر شاہ صاحب (مرحوم) سابق ڈسپنسر فضل عمر ہسپتال ربوہ کے نواسے ہیں۔ دلہن چودھری عبد السلام صاحب کی پوتی اور چودھری محمد لطیف ڈھیڑ صاحب کی نواسی ہیں جبکہ ان کا تعلق صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت مولابخش صاحبؓ کے خاندان سے ہے۔ احباب جماعت کی خدمت میں اس رشتہ کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ کرے پیارے آقا کی دعائیں نسل در نسل ہمارے شامل حال رہیں۔ آمین۔

(ادارہ کی طرف سے مبارکباد قبول کریں)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 3 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جولائی 2021