• 5 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

• مکرم حافظ اسد اللہ وحید۔ سیرالیون سے یہ افسوس ناک اطلاع دیتے ہیں۔
مدرسة الحفظ۔ سیرالیون کے ایک ہونہار طالبعلم عزیزم اسماعیل بنگورا کے والد مکرم ابراہیم بنگورا آف جماعت ٹومبووالا، روکوپر ریجن موٴرخہ 20 اپریل 2022ء کو قلیل عارضہ کے سبب بعمر70 سال وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ۔

ان کے اکلوتے بیٹے عزیزم اسماعیل بنگورا بتاتے ہیں کہ مرحوم 2010ء میں بیعت کر کے سلسلہ میں داخل ہوئے۔آپ نہایت ہنس مکھ اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے اور نماز باجماعت باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔مرحوم مسجد کے ہمسایہ میں رہتے تھے اور جماعتی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرتے تھے۔ مرحوم نے اپنے اکلوتے بیٹے کو باوجود غربت اور تنگدستی کےجماعت کے لئے پیش کردیا جو اس وقت قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور انکی اولاد کو انکی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق دے۔آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ