• 18 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 05 اگست 2020ء

جنوبی افریقہ میں  24ہزار ہیلتھ ورکرز متأثر/میکسکو میں 6148 نئے کیسز/جرمنی اور چین  کے مشترکہ تعاون سے دوا کے تجربات/ویتنام میں مزید 41 کیسز/ایک تہائی افغان کورونا میں مبتلا/شمالی امریکہ میں کثیر تعداد میں عورتوں کا اغواء

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ85لاکھ76ہزار                     اموات: 7لاکھ01ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 9841842
یورپ 3425017
جنوب مشرقی ایشیا 2299433
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1585458
افریقہ 825272
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 341165

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4678610 154952 49151 729
2 برازیل 2750318 94665 16641 561
3 ہندوستان 1908254 39795 52509 857
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 9لاکھ 80ہزار

اموات:21ہزار 1سو

ریکور ہونے والے: 6لاکھ 54ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 516862 8366
2 مصر 94752 4912 112 24
3 نائجیریا 44129 896

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 11لاکھ63ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ21لاکھ57ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں15لاکھ28ہزار  جبکہ ہندوستان میں12لاکھ82ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک01لاکھ 76ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزارکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • جنوبی افریقہ میں کورونا سے متأثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس تعداد میں تقریبا 24 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تعداد ہے جن میں سے 181 کی وفات ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • میکسیکو میں  مزید  6148 نئے  کیسز کے بعد  کل تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے تجازو کرگئی ہے ۔جبکہ اموات کی تعداد 49 ہزار ہے۔(الجزیرہ)
  • چین میں  کورونا  مریضوں میں دوا کی مؤثر کامیابی کیلئے 72 افراد پر تجربات شروع کئے گئے ہیں۔ یہ تجربات چینی اور جرمن ماہرین صحت  کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجہ میں ممکن ہوپارہے ہیں۔(الجزیرہ)
  • ویتنا م میں مزید 41 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔ جس کے بعد ملک میں کل تعداد 713 ہوچکی ہے  جن میں سے 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • افغانی حکومت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق  افغان آبادی کی تقریباً ایک تہائی تعداد  کورونا میں مبتلا ہوچکی ہے۔ یہ تعداد تقریبا 10 ملین بنتی ہے۔ یہ نتائج  ملک بھر میں Random Sampling کے بعد    منظر عام پر آئے ہیں جن میں  9500 افراد کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔(الجزیرہ)
  • کورونا وائریس سے جہاں تقریبا تمام ممالک میں کسی نہ کسی شکل میں لاک ڈاؤن کا نفاذ رہا ہے ، وہیں شمالی امریکہ کے ملک PERU میں لاک ڈاؤن کے دوران  کثیر تعداد میں عورتوں اور بچیوں کے اغواء کے کثیر واقعات سامنے آئے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ایک جائزہ کے مطابق  16 مارچ تا 30 جون تک  اغوا ہونے والوں کی تعداد 915 رہی جن میں 606 لڑکیاں جبکہ 309 عورتیں شامل ہیں۔ جبکہ  حکومتی ذرائع کے مطابق  اب تک کی کل تعداد 1200 ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

خلافت خامسہ میں امن عالم کے لئے جماعت احمدیہ کی مساعی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اگست 2020