• 4 مئی, 2024

انمول ہیرے

روزنامہ الفضل آن لائن کی 23جون 2022ء کی اشاعت کے اداریے پر سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک ارشاد درج تھا کہ ’’ہر احمدی جماعت کا قیمتی وجود ہے۔ خدام و اطفال بہت انمول ہیں۔‘‘ زیرِ نظر مضمون حضور انور کے اسی ارشاد کو کو سامنے رکھتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے۔

انمول ہیرےوہ ہیں جن کے بارے میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وَلَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِیۡنَ قُتِلُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ اَمۡوَاتًا ؕ بَلۡ اَحۡیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ یُرۡزَقُوۡنَ ﴿۱۷۰﴾ (آل عمران: 170)۔ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے گئے اُن کو ہرگز مُردے گمان نہ کر بلکہ (وہ تو) زندہ ہیں (اور) انہیں ان کے ربّ کے ہاں رزق عطا کیا جا رہا ہے۔

چنانچہ کلام الہٰی کے مطابق یہی وہ انمو ل ہیرے ہیں جنہوں نے اپنے عہدوں کو کماحقہ نبھایا جو انہوں نے بحیثیت ایک احمدی خادم کےکئے تھے کہ میں دینی، قومی اور ملی مفاد کی خاطر اپنی جان، مال، وقت اور عزت اور خلافت احمدیہ کے قائم رکھنے کی خاطر قربانی کے لئے ہر دم تیار رہوں گا۔

جماعت احمدیہ کے خلاف 1934ء کی تحریک ہویا 1953ء کی تحریک ہو ،1974ء کی مخالفت ہو یا بدنام زمانہ حکومت کی سرپرستی میں 1984ء کی تحریک ہو، خدام احمدیت نے اپنے عہدوں کا ہمیشہ پاس رکھا اور ہمیشہ ساری جماعت کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کیے۔

انمول ہیروں کی اس فہرست میں ہر ایک کا پیشہ مختلف ،مصروفیات مختلف تھی، تعلیمی معیار مختلف تھے لیکن ایک چیز مشترک تھی کہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کے لیے کیا جانے والا عہد سب کے لیے ایک تھا۔

خون شہیدان امت کا اے کم نظر رائیگاں کب گیا تھا کہ اب جائے گا
ہر شہادت تیرے دیکھتے دیکھتے پُھول پھل لائے گی، پُھول پھل جائے گی

شہدائے احمدیت میں عمر رسیدہ بزرگان کے علاوہ نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے اسلام اور احمدیت کی خاطر اپنی جان کے نذرانے پیش کئے ، ذیل میں نام درج کئے جارہے ہیں۔

نمبر شمارنام شہیدمقامملکتاریخ شہادت
1صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحبربوہپاکستان14.04.1999
2حضرت مولوی عبدالرحمٰن صاحب شاگرد سید الشہداءکابلافغانستانوسط 1901ء
3صاحبزادہ محمد سعید جانؓ ابن حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحبؓشیر پورافغانستان1918ء
4صاحبزادہ محمد عمر جان ؓ ابن حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحبؓشیر پورافغانستان1918ء
5مولوی عبیداللہ صاحب ابن حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادیماریشسماریشس07.12.1923
6حضرت مولوی نعمت اللہ خان صاحبکابلافغانستان31.08.1924
7مولوی عبدالحلیم صاحبکابلافغانستان05.02.1925
8قاری نور علی صاحبکابلافغانستان05.02.1925
9مکرم حافظ بشیر احمد صاحب جالندھریقادیانہندوستان02.05.1938
10مکرم ولی داد خانصاحبخوستافغانستان15.02.1939
11مکرم عدالت خان صاحب آف خوشابکشمیرپاکستان1939ء
12عبدالرحمان سماٹری صاحبقادیانہندوستان13.08.1941
13محترم جائد (Jaid) صاحب موضع چوکنگ کاونگ (ضلع تاسک ملایا)مغربی جاواانڈونیشیا1945ء
14محترم سورا (Sura) صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
15محترم سائری (Sairi) صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
16محترم حاجی حسن صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
17محترم راڈن صالح (Raden Saleh) صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
18دھلان Dahlan صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
19محترم حاجی سنوسی (Sanusi) صاحب Sangiang Lombang Indhiangمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
20محترم اومو( Omo) صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
21محترم تہیان (Tahyan) صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
22محترم سہرومی (Sahromi) صاحبمغربی جاواانڈونیشیا1945ء
23محترم مارتاوی (Martawi) صاحب Warung Doyong Chianjurانڈونیشیاانڈونیشیا04.05.1945
24مکرم مرزا منور احمد صاحب مبلغ امریکہڈیٹنامریکہ15.09.1948
25محترم سوما (Soma) صاحب صدر جماعت چیانڈامچیانڈامانڈونیشیا03.03.1953
26محترم اوسون (Uson) صاحب سیکرٹری چیانڈام جماعتچیانڈامانڈونیشیا03.03.1953
27محترم سارمان (Sarman) صاحبچیانڈامانڈونیشیا03.03.1953
28محترم جملی (Jumli) صاحبچیانڈامانڈونیشیا03.03.1953
29ڈاکٹر میجر محمود احمد صاحبکوئٹہپاکستان19.08.1948
30ماسٹر غلام محمد صاحباوکاڑہپاکستان01.10.1950
31میاں جمال احمد صاحب آف مغلپورہلاہورپاکستان06.03.1953
32سید رضوان عبداللہ صاحب آف سوڈانربوہپاکستان26.08.1953
33مکرم پیر سلطان آدم صاحبقادیانہندوستان04.10.1947
34مکرم مرزا احمد شفیع ساحبقادیانہندوستان1947ء
35مکرم عبدالجبار صاحب ابن فیض محمد صاحبقادیانہندوستان1947ء
36مکرم ملک حمید علی صاحبقادیانہندوستان1947ء
37مکرم غلام محمد صاحب ولد میاں غلام قادر صاحبقادیانہندوستان1947ء
38مکرم عبدالحق صاحبقادیانہندوستان1947ء
39محمد شریف آف قادر آبادقادیانہندوستان1947ء
40مکرم نیاز علی صاحب آف کھاریاںقادیانہندوستان1947ء
41مکرم عبدالمجید خاں صاحب آف کھارانزدقادیانہندوستان1947ء
42منور احمد صاحب آف کھارانزدقادیانہندوستان1947ء
43مکرم محمد اسماعیل صاحب ابن حضرت چوہدری فقیر محمد صاحبؓقادیانہندوستان1947ء
44مکرم عبدالرحمٰن صاحب آف پیرو شاہقادیانہندوستان1947ء
45خواجہ محمد عبداللہ لون صاحب آف آسنور کشمیرقادیانہندوستان1947ء
46محمد منیر شامی صاحبقادیانہندوستان1947ء
47مکرم چراغ دین صاحبقادیانہندوستان1947ء
48مکرم جمال احمد صاحب بھاٹی گیٹلاہورپاکستان06.03.1953
49ایک احمدی عطار صاحب گندہ انجنلاہورپاکستان08.03.1953
50حاجی فضل محمد خانصاحبنزد پیواڑ کوتلافغانستان1957ء
51محمد احمد صاحب رہ سبزکابلافغانستان1957ء
52مکرم عثمان غنی شاہ صاحببرہمن بڑیہبنگلہ دیش03.11.1963
53ماسٹر غلام حسین صاحب ولد عبدالکبیر بٹ صاحبگلگتپاکستاناکتوبر 1967ء
54چوہدری حبیب اللہ صاحبقبولہپاکستان13.06.1969
55مکرم اللہ رکھا صاحب آف جسوکے (فرقان بٹالین)گجراتپاکستان1948ء
56مکرم برکت علی خانصاحب ساکن داتہ زید کا (فرقان بٹالین)پسرورپاکستان1948ء
57چوہدری نصیر احمد صاحبکشمیر محاذپاکستان03.08.1948
58مکرم منظور احمد صاحب اوجلیکشمیر محاذپاکستان07.12.1948
59مکرم عبدالرزاق صاحبکشمیر محاذپاکستان21.12.1948
60مکرم محمد اسلم مانگٹ صاحبکشمیر محاذپاکستان1948ء
61مکرم سخی منگ صاحبکشمیر محاذپاکستان16 / 17.01.1949
62مکرم میاں غلام یٰسین صاحبکشمیر محاذپاکستان01.02.1949
63مکرم محمد خانصاحبفرقان محاذپاکستان18.03.1949
64مکرم بشیر احمد ریاض صاحبمقبوضہ کشمیر09.10.1949
65مکرم عبدالرحمٰن صاحبمقبوضہ کشمیر1949ء
66مکرم مبارک احمد بھٹی صاحب مربی سلسلہربوہپاکستان07.12.1971
67محمد اشرف کھوکھر صاحب ولد محمد افضل کھوکھر صاحبگوجرانوالہپاکستان01.06.1974
68مکرم بشیر احمد طاہر بٹ صاحب کنڈیارونواب شاہپاکستان29.05.1974
69مکرم چوہدری محمود احمد صاحبگوجرانوالہپاکستان01.06.1974
70مکرم قریشی احمد علی صاحبگوجرانوالہپاکستان01.06.1974
71مکرم سعید احمد خان صاحبگوجرانوالہپاکستان01.06.1974
72مکرم بشیر احمد صاحب ابن مہر دین صاحبگوجرانوالہپاکستان01.06.1974
73مکرم منیر احمد صاحب ابن مہر دین صاحبگوجرانوالہپاکستان01.06.1974
74مکرم عنایت اللہ صاحب کنگی والا آف کھارا نزد قادیانگوجرانوالہپاکستان02.06.1974
75مکرم نقاب شاہ مہمند صاحب مردانپشاورپاکستان08.06.1974
76مکرم سید آفتاب احمد صاحبپشاورپاکستان08.06.1974
77مکرم اسرار احمد خان آف ٹوپیمردانپاکستان09.06.1974
78سید مولود احمد بخاری صاحبکوئٹہپاکستان09.06.1974
79مکرم مبارک احمد خان صاحببالا کوٹپاکستان11.06.1974
80مکرم سیٹھی مقبول احمد صاحبجہلمپاکستان02.07.1974
81مکرم عبد الحمید صاحبکنریپاکستان03.10.1974
82مکرم بشارت احمد صاحبتہالپاکستان17.10.1974
83مکرم مولوی سید موسیٰ صاحباڑیسہہندوستان03.12.1974
84مکرم محمد الیاس عارف صاحب آف چہورواہ کینٹپاکستان1974ء
85ملک محمد انور صاحب 45 موڑسانگلہ ہلپاکستان22.08.1978
86مکرم محمد شفیق قیصر صاحب ابن محترم منشی محمد صادق صاحبمانڈلےرنگون20.03.1979
87ماسٹر نور احمد صاحب مولوی فاضل کوریلمقبوضہ کشمیرہندوستان15.04.1979
88مکرم بشیر احمد رشید احمد صاحبنیگومبوسری لنکا27.06.1979
89مکرم ملک عبدالحفیظ صاحب مبلغ فجیلمباسہفجی16.08.1981
90مکرم چوہدری مقبول احمد صاحبپنوں عاقلپاکستان19.02.1982
91مکرم بشارت الرحمٰن صاحب قمرگوجرانوالہپاکستان04.12.1982
92مکرم ظاہر احمد صاحب آف روہڑی قائد ضلع لاہورپنڈی بھٹیاںپاکستان1982ء
93مکرم جواد رشید صاحب ایڈوکیٹ نائب قائد ضلع لاہورپنڈی بھٹیاںپاکستان1982ء
94مکرم خواجہ اعجاز احمد صاحب ناظم اطفال ضلع لاہورپنڈی بھٹیاںپاکستان1982ء
95ڈاکٹر مظفر احمد صاحبڈیٹرائٹامریکہ08.08.1983
96مکرم چوہدری عبد الحمید صاحبمحراب پورپاکستان10.04.1984
97مکرم راؤ خالد سلیمان صاحب آف گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھسکھرپاکستان11.05.1986
98مکرم غلام ظہیر احمد صاحبسوہاوہپاکستان25.02.1987
99مولوی محمد احمد اموسا منیسا صاحبواغانا18.09.1988
100حافظ عبدالوہاب صاحب بلتستانیربوہپاکستان14.10.1988
101مکرم ڈاکٹر منور احمد صاحبسکرنڈپاکستان15.05.1989
102مکرم نذیر احمد ساقی صاحبچک سکندرپاکستان16.07.1989
103مکرم رفیق احمد ثاقب صاحبچک سکندرپاکستان16.07.1989
104مکرم مبشر احمد صاحب تیما پورکرناٹکہندوستان30.06.1990
105مکرم مبشر احمد چوہدری صاحب مبلغ نائیجیریانائیجیریانائیجیریا17.02.1992
106مکرم محمد اشرف صاحب شہید آف جلہنگوجرانوالہپاکستان16.12.1992
107مکرم احمد نصر اللہ صاحبلاہورپاکستان05.02.1994
108مکرم وسیم احمد بٹ صاحبفیصل آبادپاکستان30.08.1994
109مکرم حفیظ احمد بٹ صاحبفیصل آبادپاکستان30.08.1994
110مکرم دلشاد حسین کھچیلاڑکانہپاکستان31.10.1994
111مکرم مصطفیٰ علی صاحب عرف ننّو میاںرائے گنجبنگلہ دیش21.05.1995
112استاد اسمٰعیل صاحب تراولے آف گیمبیاگنی بساؤگنی بساؤ15.02.1996
113محترم ابراہیم کنڈا صاحببورکینا فاسوبورکینا فاسو21.06.1996
114مکرم محمد صادق صاحب چٹھہ دادحافظ آبادپاکستان08.11.1996
115مکرم مظفر احمد صاحب شرماشکارپورپاکستان12.12.1997
116استاد ابوبکرطورئے صاحب گیمبیاگنی بساؤگنی بساؤ15.12.1998
117مکرم ناصر فاروق سندھو صاحب ابن رشید احمد اختر صاحببہاولپورپاکستان13.04.1999
118مکرم ممتاز الدین صاحبکھلنابنگلہ دیش08.10.1999
119مکرم علی اکبر صاحبکھلنابنگلہ دیش08.10.1999
120مکرم جہانگیر حسین صاحب ابن مکرم اکبر حسین صاحبکھلنابنگلہ دیش08.10.1999
121مکرم نورالدین صاحبکھلنابنگلہ دیش08.10.1999
122مکرم محب اللہ صاحبکھلنابنگلہ دیش08.10.1999
123مکرم اکبر حسین غازی صاحب ابن مکرم ابو بکر صدیق صا حبکھلنابنگلہ دیش08.10.1999
124مکرم افتخار احمد صاحبگھٹیالیاںپاکستان30.10.2000
125مکرم شہزاد احمد صاحب ولد محمد بشیر صاحبگھٹیالیاںپاکستان30.10.2000
126مکرم عباس علی صاحب ولد مکرم فیض احمد صاحبگھٹیالیاںپاکستان30.10.2000
127مکرم ماسٹر ناصر احمد صاحب امیر جماعت تخت ہزارہ سرگودھاتخت ہزارہپاکستان10.11.2000
128مکرم عارف محمود صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب رائے پوریتخت ہزارہپاکستان10.11.2000
129عزیز مبارک احمد صاحب ولد جمال الدین صاحبتخت ہزارہپاکستان10.11.2000
130عزیز مدثر احمد صاحب ابن مکرم منظور احمد صاحبتخت ہزارہپاکستان10.11.2000
131مکرم طاہر احمد صاحب ابن مکرم چوہدری نو ر احمد صاحب سدووالہ نیواںنارووالپاکستان14.09.2001
132مکرم نعیم احمد نسیم صاحب آف گولیکیگجراتپاکستان17.10.2001
133مکرم مقصود احمد صاحب ابن مکرم نور محمد صاحبفیصل آبادپاکستان01.09.2002
134مکرم عبدالوحید صاحب ابن مکرم عبدالستار صاحبفیصل آبادپاکستان24.11.2002
135مولوی عبدالعلی صاحبکابلافغانستان۔۔
136مکرم عابد خان صاحب۔ مونگمنڈی بہاؤالدینپاکستان07.10.2005
137مکرم یاسر احمد صاحب۔مونگمنڈی بہاؤالدینپاکستان07.10.2005
138مکرم نوید احمد صاحب۔مونگمنڈی بہاؤالدینپاکستان07.10.2005
139مکرم عبدالمجید صاحب۔مونگمنڈی بہاؤالدینپاکستان07.10.2005
140مکرم راجہ لہراسپ صاحب۔مونگمنڈی بہاؤالدینپاکستان07.10.2005
141مکرم محمد اقبال صاحب ولد محمد سائیں نارنگ منڈیشیخوپورہپاکستان06.11.2005
142مکرم نعیم محمود صاحب ولد محمد نصیب صاحب داتہ زید کاسیالکوٹپاکستان19.12.2005
143مکرم ہمایوں وقار صاحب ولد مکرم سعید احمد ناصر صاحبشیخوپورہپاکستان
144مکرم شیخ سعید احمد صاحب منظور کالونیکراچیپاکستان13.09.2008
145مکرم ڈاکٹر شیراز احمد صاحب باجوہملتانپاکستان14.03.2009
146مکرم عطاء الکریم نون صاحبملتانپاکستان06.08.2009
147مکرم ذوالفقار احمد منصور صاحب (اغواہ کر کے شہید کیا گیا)کوئٹہپاکستان11.10.2009
148مکرم شیخ آصف جاوید صاحب ولدشیخ مسعود جاوید صاحبفیصل آبادپاکستان01.04.2010
149مکرم شیخ شمیم احمد صاحب ولد شیخ نعیم احمد صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
150مکرم احسان احمد خان صاحب ولد مکرم وسیم احمد خان صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
151مکرم عبدالرحمان صاحب (نو مبائع) ولد ڈاکٹر محمد جاوید اسلم صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
152مکرم سجاد اظہر بھروانہ صاحب ولد مہر اللہ یار صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
153مکرم ڈاکٹر عمر احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر عبدالشکور میاں صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
154مکرم چوہدری امتیاز احمد صاحب ولد چوہدری نثار احمد صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
155مکرم ناصر محمود صاحب ولد محمد عارف نسیم صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
156مکرم کامران ارشد صاحب ابن مکرم محمد ارشد قمر صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
157مکرم اعجاز احمد بیگ صاحب ابن مکرم محمد انور بیگ صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
158مکرم عرفان احمد ناصر صاحب ابن مکرم عبدالمالک صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
159مکرم محمد آصف فاروق صاحب ابن مکرم لیاقت علی صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
160مکرم محمد شاہد صاحب ابن مکرم محمد شفیع صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
161مکرم ولید احمد صاحب ابن مکرم چوہدری محمد منور صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
162مکرم عمیر احمد ملک صاحب ابن مکرم ملک عبدالرحیم صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
163مکرم مسعود احمد صاحب بھٹی ابن مکرم احمد دین صاحب بھٹیلاہورپاکستان28.05.2010
164مکرم مرزا شابل منیر صاحب ابن مکرم مرزا محمد منیر صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
165مکرم نورالامین صاحب ابن مکرم نذیر نسیم صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
166مکرم انیس احمد صاحب ولد مکرم صوبیدار منیر احمد صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
167مکرم منور احمد صاحب ولد مکرم صوبیدار منیر احمد صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
168مکرم سعید احمد طاہر صاحب ابن مکرم صوفی منیر احمد صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
169مکرم مرزا منصور بیگ صاحب ابن مکرم مرزا سرور بیگ صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
170مکرم منصور احمد صاحب شہید ابن مکرم عبدالحمید جاوید صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
171مکرم حسن خورشید اعوان صاحب ابن مکرم ملک خورشید اعوان صاحبلاہورپاکستان28.05.2010
172مکرم وسیم احمد صاحب ابن مکرم عبدالقدوس صاحب آف پون نگرلاہورپاکستان28.05.2010
173مکرم ڈاکٹر نجم الحسن صاحب اورنگی ٹاؤنکراچیپاکستان16.08.2010
174مکرم شیخ عامر رضا ابن مکرم شیخ مشتاق احمد صاحب شہیدمردانپاکستانستمبر 2010ء
175مکرم شیخ عمر جاوید صاحب ابن مکرم شیخ جاوید احمد صاحبمردانپاکستاندسمبر 2010ء
176مکرم توباکوس چاندرا مبارک صاحب (Tubaqus Chandra Mubarak)cikesikانڈونیشیافروری 2011ء
177مکرم احمد ورسونو صاحب (Warsono)چِک یُوسِکانڈونیشیافروری 2011ء
178مکرم رونی پسارانی صاحبچِک یُوسِکانڈونیشیافروری 2011ء
179مکرم منیر احمد آف بیگو والمردانپاکستان10.02.2011
180مکرم رانا ظفراللہ صاحب ابن مکرم محمد شریف صاحب آف سانگھڑسانگھڑپاکستان18.03.2011
181مکرم سفیر احمد بٹ صاحب ابن مکرم حمید احمد بٹ صاحبکراچیپاکستان25.09.2011
182مکرم نوید احمد صاحب ابن ثناء اللہ صاحبکراچیپاکستان14.09.2012
183مکرم محمد احمد صدیقی صاحبکراچیپاکستان15.09.2012
184مکرم سعد فاروق صاحب ابن مکرم فاروق احمد کاہلوں صاحبکراچیپاکستان19.10.2012
185مکرم منظور احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحبکوئٹہپاکستان11.11.2012
186مکرم مقصود احمد صاحب ابن مکرم نواب خان صاحبکوئٹہپاکستان07.12.2012
187مکرم جواد کریم صاحب ابن مکرم کریم احمد صاحبلاہورپاکستان17.06.2013
188مکرم ملک اعجاز احمد صاحب ولد مکرم ملک یعقوب احمد صاحب اور نگی ٹاؤنکراچیپاکستان04.09.2013
189مکرم اعجاز احمد کیانی صاحب ابن مکرم بشیر احمد کیانی صاحب اور نگی ٹاؤنکراچیپاکستان18.09.2013
190مکرم خالد احمد البراقی مرحوم سیریادمشقشام28.10.2013
191عزیزم ارسلان سرور ابن مکرم محمد سرور صاحبراولپنڈیپاکستان14.01.2014
192مکرم رضی الدین صاحب ابن مکرم محمد حسین صاحبکراچیپاکستان08.02.2014
193مکرم محمد امتیاز احمد صاحب ابن مکرم مشتاق احمد صاحب طاہرنواب شاہپاکستان14.07.2014
194مکرم لقمان شہزاد صاحب ابن مکرم اللہ دتہ صاحب آف بھڑی شاہ رحمانگوجرانوالہپاکستان27.12.2014
195مکرم نعمان احمد نجم ابن مکرم چوہدری مقصود احمد باجوہ صاحبکراچیپاکستان21.03.2015
196کرم اکرام اللہ صاحب شہید ابن مکرم کریم اللہ صاحب آف تونسہ شریفڈیرہ غازی خانپاکستان19.08.2015
197مکرم یونس عبدل جلیلوف (Yunusjan Abdujalilov) صاحبکاشغر کِشْتَاکقرغیزستان22.12.2015
198مکرم قمر الضیاء صاحب ابن مکرم محمد علی صاحب کوٹ عبدالمالکشیخوپورہپاکستان01.03.2016
199مکرم شوکت غنی صاحب ابن مکرم قاضی عبدالغنی صاحبآزاد کشمیرپاکستان03.04.2016
200مکرم تنویر احمد لون صاحب ناصر آباد کشمیرآزاد کشمیرپاکستان25.11.2016
201مکرم مبین احمد صاحب ابن مکرم محبوب احمد صاحبکراچیپاکستان07.07.2018
202مکرم محمد ظفر اللہ صاحب ابن مکرم لیاقت علی صاحبکراچیپاکستان07.07.2018
203مکرم محمد ظفر اللہ صاحب ابن مکرم بشارت احمد صاحبننکانہپاکستان29.08.2018
204ڈاکٹر طاہر محمود صاحب شہید ابن طارق محمود صاحب مڑھ بلوچاںننکانہپاکستان20.11.2020
205مکرم سید طالع احمد صاحب ابن سید ہاشم اکبر صاحبغاناغانا24.08.2021
206مکرم عبدالسلام صاحب ابن ماسٹر منور احمد صاحب صدر جماعت ایل پلاٹاوکاڑہپاکستان17.05.2022

پیارے آقا سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
’’ان احمدی شہداء نے تو اپنے عہدوں اور وفاؤں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے دنیا کو پیچھے دھکیلا اور خداتعالیٰ سے قرب میں بڑھتے چلے گئے۔ یہ قربانیاں، یہ امتحان، یہ عارضی ابتلا ہماری ترقی کی رفتار تیز کرنے والے ہیں۔‘‘

پھر فرمایا کہ
’’آئندہ دنیا کے افق پر احمدیت کی فتوحات اُبھر رہی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے ایمانوں میں بھی اضافے کا موجب بن رہی ہیں۔ ہمیں صرف اس بات پر ہی تسلی نہیں پکڑنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ قربانیوں کو ضائع نہیں کرتا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں تجھے فتوحات دوں گا، یہ تو ہوگا اور ان شاء اللہ تعالیٰ یقیناً ہو گا۔‘‘

(خطبہ جمعہ فرمودہ 31 دسمبر 2010ء)

اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؑ سے جو وعدے کئے ہیں وہ یقیناً پورے ہوں گے اور آخری فتح یقیناً جماعت احمدیہ کی ہی ہو گی۔ یہ قربانیاں جو خدام احمدیت نے دی ہیں، دیتے جا رہے ہیں، جس کی انتہاء 2010ء کے سال میں بھی ہوئی، یہ قربانیاں ان شاء اللہ کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ احمدیت کا پیغام اور تعارف، اسلام کی امن پسند تعلیم کا پیغام دنیا کے ہر کونے میں کثرت سے پہنچنا، یہ ان قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے۔اور یہ سلسلہ چلتا چلا جا رہا ہے۔ ان پیارے شہیدوں نے اپنا خون بہا کر ہمیں دعاؤں اور تدبیروں کی طرف توجہ دلائی ہے۔ پس ہمیں چاہیے کہ اس طرف بھرپور توجہ دیں۔ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو اپنی جناب سے قبول فرمائے۔ آمین۔

(پروفیسر مجید احمد بشیر)

پچھلا پڑھیں

یہ جلسہ ہے سالانہ یہ ایام مبارک

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اگست 2022