• 25 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

مستقل مزاج باہمت ہی کامیاب ہوتے ہیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’استقلال اور ہمت ایک ایسی عمدہ چیز ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو انسان کامیابی کی منزلوں کو طے نہیں کر سکتا۔ اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ پہلے مشکلات میں ڈالا جاوے۔ اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا۔

(الم نشرح: 7)

اسی لئے فرمایا ہے۔
دنیا میں کوئی کامیابی اور راحت ایسی نہیں ہے جس کے ابتدا اور اوّل میں کوئی رنج اور مشکل نہ ہو۔ ہمت کو نہ ہارنے والے مستقل مزاج فائدہ اٹھا لیتے ہیں اور کچھ اور ناواقف راستہ میں ہی تھک کر رہ جاتے ہیں۔‘‘

(ملفوظات جلد2 صفحہ150)

(مرسلہ:ام حانیہ انور)

پچھلا پڑھیں

نیشنل اجتماع و شورٰی لجنہ اماء اللہ آئیوری کوسٹ2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اکتوبر 2022