• 9 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

تسبیح و تحمید

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ کچھ غریب مہاجر صحابہؓ نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ صاحب دولت و ثروت لوگ نماز روزہ کے ساتھ اللہ کی راہ میں مال خرچ کر کے ہم سے سبقت لے گئے ہیں۔ آنحضورؐ نے فرمایا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس سے تم ان لوگوں کے برابر ہو جاؤ۔ اور ان لوگوں سے بھی بڑھ جاؤ جو تم سے بعد میں آئیں گے۔ عرض کیا یا رسول اللہ ضرور بتائیں۔ آپؐ نے فرمایا ہر نماز کے بعد 33 بار سُبحَانَ اللّٰہِ، 33 بار اَلحَمدُ لِلّٰہِ اور 33 بار اَللّٰہُ اَکبَرُ پڑھا کرو۔ ایک اور روایت میں 34 بار اللّٰہ اکبر پڑھنے کا ذکر ہے۔

(مسلم کتاب الصلوٰۃ)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ74-75)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 نومبر 2022