• 9 جولائی, 2025

ایک سبق آموزبات

دل کو آئینہ کی طرح صاف رکھیں!

انسان کا دل بھی مثل آئینہ تمام آلائشوں اور گندگیوں سے پاک ہونا چاہئے تا جہاں اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ تک رسائی حاصل کر سکے وہاں مخلوق خدا کی ہدایت واصلاح کا بھی باعث ہو۔ حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں۔
’’ایک شخص کا عکس جو آئینہ میں ظاہر ہوتا ہے استعارہ کے رنگ میں گویا وہ اس کا بیٹا ہوتا ہے۔ کیونکہ جیسا کہ بیٹا باپ سے پیدا ہوتا ہے ایسا ہی عکس اپنے اصل سے پیدا ہوتا ہے۔ پس جبکہ ایسے دل میں جو نہایت صافی ہے اور کوئی کدورت اُس میں باقی نہیں رہی تجلّیات الٰہیہ کا انعکاس ہوتا ہے تو وہ عکسی تصویر استعارہ کے رنگ میں اصل کیلئے بطور بیٹے کے ہو جاتی ہے۔‘‘

(حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ66)

(اداریہ: آئینہ جھوٹ بولتا ہی نہیں، الفضل آن لائن لندن 21؍فروری 2020ء)

(مرسلہ: ذیشان محمود۔سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

سو سال قبل کا الفضل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 نومبر 2022