• 23 جولائی, 2025

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِيْ فِيْ بُكُوْرِهَا

(ترمذی کتاب البیوع حدیث نمبر1212)

ترجمہ: اے میرےاللہ ! میری امت کے لئے صبح کےاوقات میں برکت رکھ دے۔

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی صبح سویرے کام شروع کرنے میں برکت کی دعا ہے۔

حضرت صخر غامدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ ﷺجب کسی سریہ یالشکرکو روانہ کرتے تو اُسے دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ کرتے۔

حضرت صخر غامدی رضی اللہ عنہ تاجرآدمی تھے۔آپؓ بیان کرتے ہیں کہ جب وہ تجارت کا سامان لے کر (اپنے آدمیوں کو) روانہ کرتے توانہیں دن کے ابتدائی حصہ میں روانہ کرتے اور اس سےآپؓ کو ہمیشہ خوب فائدہ ہوتا تھا اور بہت نفع ملتا تھا ۔

پیارےرسول حضرت محمد ﷺ کی تعلیم دنیا کے ہر فرد اور قوم کے لیے ہدایت اور کامیابی کا سامان رکھتی ہے۔ اگرہم آپ کے ارشاد (مذکورہ بالا دعا )پر عمل کریں تو عصرِحاضر کے ڈھیروں مسائل (بیماریوں ،آلام و مصائب اورتفکرات و پر یشا نیوں)سے بچ سکتے ہیں۔ بجائے راتوں کوبےفائدہ جاگنے کے صبح سویرے اٹھ کرعبادت کریںاورجلدکام شروع کردیں تو زندگی، سہل سا دہ اور آرام دہ ہو سکتی ہے ۔

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا

اگلا پڑھیں

اسکاٹ لینڈ ریجن میں آن لائن سیرت النبی جلسہ