• 8 مئی, 2024

رپورٹ امام کورس نو مبائعین اپر ایسٹ گھانا

اپر ایسٹ ریجن کے NALERIGU زون میں جماعت احمدیہ کی طرف سے تبلیغ کاکام جاری ہے۔ مرکزی مبلغین اور سرکٹ مبلغین کو 2,2 ماہ کے لئے بھجوایا جاتا ہے۔ جہاں وہ گاؤں گاؤں جاتے ہیں۔ جب بیعتیں ہوتی ہیں تو ان کی تربیت بھی کرتے ہیں۔ اس کے بعد سرکٹ مبلغین کی ایک ٹیم صرف ان نو مبائعین کی تربیت کے لئے وہاں بھجوائی جاتی ہے۔ وہ وہاں ان کے ساتھ رہ کر انہیں جماعتی رنگ میں ڈھالتے ہیں اور ان کی تربیت کرتے ہیں۔
اس علاقے کے ائمہ کرام کی تربیت کے لئے ایک ریفریشر کورس منعقد کیا گیا جو سینٹر WA (اپر ویسٹ ریجن) میں منعقد ہوا۔اس میں NALERIGU سے تعلق رکھنے والے 21 ائمہ کرام شامل ہوئےاور یہ امام کورس 18 نومبر تا 31 دسمبر 2019ء یعنی 6 ہفتوں کے لئے منعقد ہوا۔ائمہ کی رہائش کے لئے مکرم الحاج محمود ابو بکر نے اپنا گھر بخوشی وقف کر دیا۔ہر دن کا آغاز نماز تہجد با جماعت سے ہوا یوں تمام نمازیں با جماعت ادا کی گئیں۔ اس امام کورس میں مندرجہ ذیل مو ضوعات پر لیکچرز ہوئے۔

وفات مسیح علیہ السلام،صداقت حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام، فیضان ختمِ نبوت،خلافت کی اہمیت اور بر کات ،انفاق فی سبیل اللہ فقہی مسائل (نماز،روزہ زکوٰۃ ،نکاح،جنازہ)
علاوہ ازیں مجالس سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا۔
مکرم مسرور احمد مظفر مربی سلسلہ اپرویسٹ ریجن کی نگرانی میں مندرجہ ذیل احباب نے ان ائمہ کوپڑھایا۔
مکرم مربی عبد الرحمان ہارون،مکرم مربی الحاج بشیر الدین ادریس۔

مکرم مربی نوید اسحاق، مکرم الحاج زکریا مالک، مکرم ڈاکٹر کلیم، مکرم الحاج فضل اللہ، مکرم عبد الرحمان خالد، مکرم لطف الرحمان یحیٰ، مکرم ضیاء اللہ اور مکرم امام مجید۔

ان ائمہ کو جماعتی مقامات کی سیر بھی کروائی گئی۔ ان مقامات میں احمدیہ مسلم ہسپتال کالیو، ٹی آئی ہائی سینئرسکول، نصرت جہاں ٹیچر ٹریننگ کالج،ٹی آئی احمدیہ پرائمری و جونئیر ہائی سکول۔

علاوہ ازیں انہیں Wa کی مختلف جماعتوں کا بھی دورہ کرایاگیا۔ ان میں حلقہ امام صالح ،حلقہ ذکر اللہ،حلقہ صدیق وغیرہ شامل تھے۔
ان ائمہ کو مختلف اہم شخصیات کی بھی ملاقات کروائی گئی۔

انہیں اپر ویسٹ ریجن کے منسٹر مکرم ڈاکٹر حفیظ بن صالح سے بھی ملوایا گیا۔

ذیلی تنظیموں نے دن رات محنت کر کے بڑی لگن سےتمام انتظامات کئے۔اللہ کے فضل سے 6 ماہ پر محیط یہ کورس اپنے اختتام کو پہنچا اور بڑا کامیاب رہا۔الحمد للہ جماعت احمدیہ اپرویسٹ نے اس کورس کے سلسلہ میں بہت محبت اوراخلاص کا نمونہ دکھایا اور کورس پر مجموعی طور پر آنے والے خرچ Ghc: 35000.00 از خود برداشت کیا۔

(فہیم احمدخادم ۔گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جنوری 2020