• 29 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

سیّد الاستغفار

حضرت بریدہ ؓبیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح یا شام یہ دُعا پڑھے اور پھر اُس دن یا رات فوت ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔

اَللّٰھُمَّ اَنتَ رَبِّی لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ،خَلَقتَنِی،وَاَنَا عَبدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھدِکَ وَ وَعدِکَ مَا استَطَعتُ اَعُوذُ بِکَ مِن شَرِّ مَا صَنَعتُ،اَبُوءُ لَکَ بِنِعمَتِکَ عَلَیَّ،وَ اَبُوءُ لَکَ بِذَنبِی،فَاغفِرلِی فَاِنَّہٗ لَا یَغفِرُ الذُّنُوبَ اِلَّا اَنتَ

(بخاری کتاب الدعوات)

ترجمہ:- اے اللہ! تو میرا ربّ ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور مَیں تیرا بندہ ہوں، اور مَیں حسبِ توفیق تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، مَیں اپنے عمل کے شرّ سے تیری پناہ میں آتا ہوں، مَیں تیری نعمتوں اور احسانوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ اور تیرے سامنے اپنے گناہوں کا بھی اقرار کرتا ہوں پس تو مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ115)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

انجم افشاں ودود مرحومہ کی یاد میں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جنوری 2023