• 7 مئی, 2024

اعلان نکاح

مکرم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع بھجواتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی نے بتاریخ 31؍دسمبر 2022ء بعد نماز ظہروعصر۔ بمقام مسجد مبارک اسلام آباد،یوکے درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرما کر ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔

• عزیزہ ثانیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم ناصر احمد صاحب (جرمنی)
ہمراہ عزیزم محمد صہیب احمد خان (مربی سلسلہ۔MTA یوکے) ابن مکرم سلیم الحق خان صاحب

• عزیزہ لبنیٰ سہیل بنت مکرم سہیل اسلم صاحب (پاکستان)
ہمراہ عزیزم مرغوب احمد (متعلم جامعہ احمدیہ) ابن مکرم نصیر احمد انجم صاحب مرحوم (مربی سلسلہ)

• عزیزہ ڈاکٹر مبارکہ سعید بنت مکرم سعید احمد اعوان صاحب (پاکستان)
ہمراہ عزیزم ڈاکٹر سید شمائل احمد (واقفِ نو) ابن مکرم سید اسد احمد شاہ صاحب (ربوہ)

• عزیزہ فائزہ چیمہ بنت مکرم عرفان اللہ چیمہ صاحب (یوکے)
ہمراہ عزیزم توقیر احمد رانا (واقفِ نو) ابن مکرم طاہر تنویر رانا صاحب (کینیڈا)

• عزیزہ ماریہ شکیل ڈار بنت مکرم شکیل احمد ڈار صاحب (یوکے)
ہمراہ عزیزم احتشام احمد ابن مکرم رشید احمد صاحب (کینیڈا)

• عزیزہ لوجین الجیرودی بنت مکرم احمد عبدالکریم الجیرودی صاحب (قطر)
ہمراہ عزیزم محمد اکبر اقبال بٹ ابن مکرم محمد ارشاد اقبال بٹ صاحب (یوکے)

اللہ تعالیٰ ان نکاحوں کو خیر و برکت کا موجب بنائے۔ ادارہ الفضل تمام کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی