• 23 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ امریکہ کی صدسالہ تقریبات اور خدا تعالیٰ کے حضور اظہارِ تشکر

پیغام حضور انور ایّدہ اللہ تعالیٰ

مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ امریکہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ نے جماعت احمدیہ امریکہ کے قیام کو سو سال پورے ہونے پر اظہار تشکر کا دن منانے کے لئے جماعت امریکہ کے نام پیغام بھجوانے کی درخواست کی تھی۔

حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ آج سے ٹھیک ایک سو سال پہلے 15 فروری کو امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا جو پیغام لے کر وہاں گئے اور جس روح اور جذبے سے انہوں نے کام کیا اور بہت سی سعید روحوں کو اسلام احمدیت میں داخل کیا افسوس کہ ان کے بعد وہ نسلیں احمدیت سے دور چلی گئیں اور جماعت سے سنبھالی نہیں گئیں۔ اس پس منظر میں اس موقع پر ایک تو میرا آپ کو یہ پیغام ہے کہ آپ بھی آج اسی جذبہ اور روح کے ساتھ ایک بار پھر امریکن قوم کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے اپنی تمام تراستعدادوں کے ساتھ مصروف عمل ہو جائیں اور دوسرے ان سعیدروحوں کی وہ نسلیں جو پہلے ہم سے سنبھالی نہیں گئیں انہیں تلاش کر کے واپس لائیں اور ان سے رابطہ کر کے ان کو دوباره احمدیت کی آغوش میں لائیں جس طرح کہ میں نے گزشتہ ایک سفر کے دوران پہلے بھی وہاں کے ان ابتدائی احمدیوں کی نمائش میں لگی تصویریں دیکھ کر آپ لوگوں کو ان سے رابطے کرنے کا کہا تھا۔ اس لئے اب یہ 100 سال صرف گزرے ہوئے 100 سال منانے کے لیے نہ ہوں بلکہ ایک نئے جذبے کے ساتھ احمدیت کی تعلیم اور تبلیغ کو پھیلانے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دینے کے ہوں اور حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ والے اس جذبہ اور روح کو اپنے اندر زندہ کر کے سعید روحوں کی تلاش کا کام کرنے کے ہوں تاکہ آئندہ جس جس طرح وہاں جماعت پھیلے اسی طرح اس کی تعلیم اور تربیت کے انتظام بھی ہوتے رہیں۔ اللہ آپ کو اس کی توفیق دے اور ساری امریکن جماعت کو مل کر اس مقصد کے حصول کیلئے محنت اور کوشش کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے تا کہ جلد یہ ملک بھی اسلام احمدیت کی آغوش میں آ کر اللہ اور اس کے رسولؐ کے نور سے منور ہو جائے۔ آمین

والسلام
خاکسار
(دستخط)
خليفة المسیح الخامس

جماعت احمدیہ امریکہ کی صدسالہ تقریبات اور خدا تعالیٰ کے حضور اظہارِ تشکر

حضرت مصلح موعودؓ نے 1920ءمیں حضرت مسیح موعودؑ کے ایک نوجوان صحابی حضرت ڈاکٹر مفتی محمدصادقؓ کو امریکہ میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی تبلیغ کیلئے بھجوایا۔ حضرت مفتی محمدصادقؓ 15 فروری 1920ء کوفلاڈلفیا پہنچے۔ یہاں آتے ہی آپ کوقید کر دیا گیا۔ کیونکہ آپ کےعقائد امیگریشن یا ملکی قوانین کے مخالف تھے۔ حضرت مفتی محمدصادقؓ نے قیدخانہ ہی میں تبلیغ کا اہم فریضہ سرانجام دینا شروع کر دیا جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کےفضل سے چند سعید روحیں حلقہ بگوش اسلام ہو گئیں۔

اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل فرمایا اورحضرت مصلح موعودؓ کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشااورآپ کوجلد ہی رہائی نصیب ہوگئی۔آپ نےفوری طور پر اعلائےکلمۃاللّٰہ کیلئےفلاڈلفیامیں ،نیویارک،ڈیٹرائٹ،شکاگواوردیگر شہروں میں جاری رکھا۔ الحمدللہ علی ذٰلک

حضرت مفتی محمدصادقؓ مبلغ کےطورپرامریکہ کی سرزمین پرپہنچے۔

اب خدا تعالیٰ کےفضل سےایک سوسال پورے ہورہےہیں۔چنانچہ اس دن کی یاد میں اورخداتعالیٰ کے حضوراظہارِشکرکےطورپرامریکہ کی تمام جماعتوں ،مساجد اورمشن ہاؤسز پرچراغاں کیاگیا۔

دن کاآغازباجماعت نمازِتہجد سےہوا۔نمازفجرکےبعدخداتعالیٰ کی حمداورشکر کےطورپردرس بھی دیاگیا۔

اگرچہ احمدیت کی تبلیغ اورباقاعدہ مشن کا آغاز حضرت مفتی محمدصادقؓ کی آمد پر ہوامگریہ بھی یاد رہےکہ احمدیت کاپیغام تواس سرزمین پر حضرت اقدس مسیح موعودؑ کےمبارک زمانہ ہی میں پہنچ چکاتھا اوراسی سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نےاس سرزمین پربسنے والوں کوحضرت مسیح موعودؑ کی قبولیت دعاکا نشان مباہلہ کی صورت میں جوالیگزینڈرڈوئی کی ہلاکت کی صورت میں واقع ہوا تھا،دکھایا۔

گزشتہ 6-5 سالوں سے جماعت احمدیہ امریکہ صدسالہ تقریبات کومنانے کی تیاری کررہی ہے۔ مکرم ڈاکٹر احسان اللہ ظفر سابق امیر جماعت احمدیہ امریکہ نے اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی۔ اس کےبعداب گزشتہ 4-3 سال سے جماعت احمدیہ امریکہ کے موجودہ امیر مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا مغفو راحمد کی رہنمائی میں وہ کمیٹی کام کر رہی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین مکرم ناصر محمود ملک اورسیکرٹری مکرم امجد محمود خان ہیں۔ خاکسار کو بھی اس کمیٹی کا ممبر ہونے کی سعادت نصیب ہے۔

اس مبارک موقع پر مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا مغفور احمد نےحضورانور کی خدمت میں پیغام ارسال کرنےکی درخواست کی تھی۔

15 فروری کوساری جماعتوں نےاس پروگرام کی روشنی میں اپنے دن کا آغازنماز تہجد،نماز فجر اور درس سےکیا۔

ہر جگہ ایک جوش، جذبے اور ولولے کے ساتھ جماعت احمدیہ کے ممبران نے نمازِتہجد اور نماز فجر باجماعت میں حصہ لیا اور خداتعالیٰ کے حضور اس کی نعمتوں اور کامیابیوں پر شکر ادا کیا۔

جماعت احمدیہ میں سب سے بڑا انعام تو اس وقت خلافت احمدیہ کی صورت میں ہے اور حضرت مصلح موعودؓ نے اپنےقیامِ خلافت کے دوران خلافت کی اہمیت، برکات، مقام اور اس کی ضرورت کو باربار جماعت کےدلوں میں نہ صرف بٹھایا بلکہ اس غرض سے ’’یومخلافت‘‘ کو منانے کی بھی تحریک فرمائی۔

اس لئے جماعت احمدیہ جہاں خدا کےحضور سجداتِ شکر بجا لاتی ہےوہاں اس امر پر بھی خداکاشکرادا کرتی ہے کہ جماعت ایک ہاتھ پراکٹھی ہے اورصرف اسی کی برکت کی وجہ سے دنیا میں ترقی کی منازل طے کررہی ہے۔

نماز تہجد، نماز فجر اور درس کے بعد ہرجگہ ساری جماعتوں میں ہرجگہ لنگرخانہ حضرت مسیح موعودؑ سے سب کوناشتہ بھی دیا گیا۔

ساری جماعتوں نے ایک اورخاص پروگرام بھی کیا۔ان میں سرفہرست مسجد بیت الرحمٰن میری لینڈ نیشنل ہیڈکوارٹر، فلاڈلفیا، ڈئیرائٹ، شکاگو، زائن، ملواکی، آش کاش، ہیوسٹن، آسٹن، ڈلس، لاس اینجلس، فینیکس، طوسان، سان فرانسسکو، ڈٹین، کولمبس، کلیولینڈ، نیویارک، باسٹن، ورجینیا کی جماعتیں، اٹلانٹا، جارجیا، لاس ویگاس، ہیرس برگ، پٹس برگ، وبنگرو، پورٹ لینڈ، بالٹی مور، سینٹرل جرسی، شارلیٹ، میامی، نیوآرلینز، روچسٹڑ، می آٹل، سینٹ لوئس، تلسہ اوردیگر سب جماعتوں سے یہی اطلاع ہے کہ خداتعالیٰ کےفضل سے ایک بھاری تعداد احمدیوں کی دوردراز سے سفر طے کر کے ان پروگراموں میں شامل ہوئی۔

پروگرام کیلئے جماعت احمدیہ امریکہ کےنیشنل سیکرٹری امورخارجیہ مکرم امجد محمود خان اوران کی ٹیم نے بہت کام کیا اور بروقت جماعتوں کو سلائیڈز اور تقاریر کیلئے انفارمیشن بھجوائیں۔ فجزاھم اللّٰہ أحسن الجزاء

تمام صدران نے تلاوت اورنظم کے بعد اس دن کی اہمیت کوواضح کیا اورحضورانور کاپیغام پڑھ کر سنایا۔تمام مبلغین کرام اور مربیان کرام نے بھی اس دن کی اہمیت مثالوں سے واضح کی اورتبلیغ وتربیت کے کاموں میں حضورانور کے پیغام کی روشنی میں وسعت دینےکی طرف جماعت کےممبران کوتوجہ دلائی۔

یہ پروگرام صد سالہ اظہار شکر، تقریبات کا صرف ایک حصہ تھا۔تقریبات سارا سال 2020ء پرمحیط ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضور انور کی ہدایات کےمطابق جماعت احمدیہ امریکہ کو بہتر رنگ میں اسی جذبہ کے ساتھ کا م کرنے کی توفیق دے جو حضرت مفتی محمدصادقؓ نے دکھایا۔ اور ہمیں حضورانور کے پیغام کی روشنی میں تمام ہدایات پرعمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

(سید شمشاد احمد ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

بیت السبوح فرینکفرٹ میں اہم تبلیغی ورکشاپ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ