• 25 اپریل, 2024

تقریب آمین

مکرم افتخار احمد گوندل مبلغ واٹر لو ریجن۔ سیرالیون تحریر کرتےہیں :
موٴرخہ 9؍ جنوری 2023ء بروز سوموار 11 تا 2 بجے Joe Town واٹر لوریجن میں مولانا سعید الرحمن صاحب مبلغ انچارج و نائب امیر اول کی زیر صدارت تقریب آمین منعقد ہوئی۔ Joe Town کی مسجد کے سامنے سائبان لگا کر کرسیوں پر بیٹھنے کا انتظام کیا گیا تھا اور لاؤڈ سپیکر کا بھی انتظام تھا۔ مکرم علیو سن بامبا نے تلاوت قرآن کریم مع ترجمہ پیش کی اور مکرم محمد فواد سیسے نے خوش الحانی کے ساتھ قصیدہ سنایا اور ترجمہ بھی پیش کیا۔ مکرم مولوی عبدل کروما نے مہمانان کرام کا تعارف اور جماعت کے افرادکا تعارف مکرم علی کرو ما نے کروایا۔ بعد ازاں عثمان بلا صاحب ہیڈ ماسٹر احمدیہ سکول جوٹاؤن نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ بچوں نے کورس کی شکل میں نماز باترجمہ، قرآن کریم کی دعائیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چند دعائیں اور احادیث مع ترجمہ پیش کیں۔ اسی طرح وعده اطفال و ناصرات، عہد لجنہ اماء اللہ اور خدام الاحمدیہ زبانی سنائے۔

اس کے بعد مکرم علیوسن بامبا نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کاعشق رسولؐ، مکرم عیسیٰ جوارے نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کا تعارف کے موضوعات پر تقاریر پیش کیں۔ علیوسن صاحب نے آیت استخلاف مع ترجمہ پیش کی جس کے بعد مبلغ انچارج صاحب نے قرآن کریم کی عظمت، اس سے پیار اور اس کو سیکھ کر اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی اور جماعت احمدیہ کی اس طرف خاص توجہ اور مساعی کا ذکر کیا اور بچوں کے والدین، جملہ حاضرین اور غیر از جماعت احباب کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام طلباء سے قرآن کریم سنا، اسناد پیش کیں اور انعامات بھی دیے گئے جس پر بچوں کے والدین اور معززین نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کرنے والے کل 25 طلباء تھے جن میں 7 ناصرات، ایک ممبر لجنہ، 11 اطفال اور 6 خدام شامل ہیں۔ دعا کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا اور نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد جملہ حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں واٹر لو ریجن کی 9جماعتوں سے 370 احباب سمیت سات غیر از جماعت ائمہ کرام اور 70غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ