• 4 مئی, 2025

کمال یہ ہے!

گھروں میں اپنے ہی آپ رہ کر
خوشی سے رہنا کمال کیا ہے
کسی کی خاطر بھی گھر میں خود کو
یوں باندھ لینا کمال یہ ہے
بہت ہی دوری تھی گھر میں سب کے
یوں اپنے بچوں کے ساتھ رہتے
یہ مل کے رہنے کا جو تصور
کیا تھا جینا کمال یہ ہے
خدا نے موقع دیا ہے پیارو
جیو محبت سے سارے مل کر
تو سوچنا میرے پیارو تم پھر
یہی ہے جینا کمال یہ ہے
عبادتوں سے ہوں گھر منور
صبح تلاوت سے ہو مزیّن
تو اپنے پیاروں کو ساتھ میں بھی
یہ سب سکھانا کمال یہ ہے
خدا کا جی بھر کے ذکر کرنا
اور ذکر اتنا کہ پھر نہ گننا
گھروں کو اپنے درود سے ہی
سجا کے رکھنا کمال یہ ہے
اکٹھے رہنا بھی صرف گھر میں
کسی کے گھر میں نہ آنا جانا
تو اس کو جانو جی عین راحت
جو دین سیکھا کمال یہ ہے
جو تم کو ٹی وی دیکھنا ہے
تو اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھو
تمام دن مل کے ایم ٹی اے کو
ہے وقت دینا کمال یہ ہے
خدا سے ڈرنا ہمیشہ جھکنا
اسی کے آگے ہی میرے پیارو
خدا کی ناراضگی کا موجب
کبھی نہ بننا کمال یہ ہے
محبت اور امن بانٹنا ہے
کسی سے نفرت کبھی نہ کرنا
جو کوئی نفرت کسی کی دیکھو
تو پیار کرنا کمال یہ ہے

(ناصرہ ایوب۔جرمنی)

پچھلا پڑھیں

بدی اور گناہ سے پرہیز

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ