اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَسْأَلَةِ، وَخَيْرَ الدُّعَآءِ، وَخَيْرَ النَّجَاحِ، وَخَيْرَ الْعَمَلِ، وَخَيْرَ الثَّوَابِ، وَخَيْرَ الْحَيَاةِ، وَخَيْرَ الْمَمَاتِ، وَثَبِّتْنِيْ وَثَقِّلْ مَوَازِيْنِيْ، وَحَقِّقْ إِيْمَانِيْ، وَارْفَعْ دَرَجَتِيْ، وَتَقَبَّلْ صَلَاتِي، وَاغْفِرْ خَطِيْٓئَتِيْ، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فَوَاتِحَ الْخَيْرِ وَخَوَاتِمَهٗ، وَجَوَامِعَهٗ، وَأَوَّلَهٗ،وَآخِرَہٗ وَظَاهِرَهٗ وَبَاطِنَهٗ، وَالدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ أَنْ تَرْفَعَ ذِكْرِي، وَتَضَعَ وَزْرِيْ، وَتُصْلِحَ أَمْرِي، وَتُطَهِّرَ قَلْبِي، وَتُحَصِّنَ فَرْجِي، وَتُنَوِّرَ لِي قَلْبِي، وَتَغْفِرَ لِي ذَنْبِي، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ، اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تُبَارِكَ لِي فِي سَمْعِي، وَفِي بَصَرِي، وَفِي رُوحِي، وَفِي خَلْقِي، وَفِي خُلُقِي، وَفِي أَهْلِي، وَفِي مَحْيَايَ، وَفِي مَمَاتِي، وَفِي عَمَلِي، وَتَقَبَّلْ حَسَنَاتِي، وَأَسْأَلُكَ الدَّرَجَاتِ الْعُلٰى مِنَ الْجَنَّةِ
(مستدرک علی الصحیحین للحاکم،کتاب الدعا والتکبیر حدیث: 1910)
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے بہترین دعا کی توفیق چاہتا ہوں۔ اور بہترین کامیابی بہترین عمل اور بہترین ثواب، بہترین زندگی اور بہترین موت کی دعا کرتا ہوں۔ مجھے ثابت قدم کردے اور میرے اعمال (صالحہ) کے پلڑے کو بھاری بنادے۔ میرے ایمان کو حق ثابت کراور میرے درجے بلند کر،میری نماز قبول کر اور میرے گناہ بخش دے۔ اور میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا سوال کرتا ہوں۔ (میری دعا قبول کر) اے اللہ !میں تجھ سے ہر قسم کی خیر کے آغازوانجام اور جامع کلمات اور اس کے اول وآخر وظاہر وباطن اور جنت کے بلند درجات کا طلب گار ہوں۔
اے اللہ! میں تجھ سے یہ دعا مانگتا ہوں کہ میرے ذکر کو بلند کردے اور میرے بوجھ کو ہلکاکردے، میرے معاملہ کو درست کردے اور میرے دل کو پاک بنادے، میرے اعضائے نہانی کی حفاظت فرما اور میرے دل کو روشن کردے اور میرے گناہ بخش دے۔ میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا طالب ہوں۔
اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری شنوائی اور میری بینائی میں برکت دے اور میری روح، جسم اور اخلاق میں بھی۔ میرے اہل وعیال میں اور زندگی وموت میں اور عمل میں برکت رکھ دے۔ میری نیکیوں کو قبول کر۔ میں تجھ سے جنت کے بلند درجات کا طلب گا ر ہوں۔ آمین
یہ سید ومولیٰ، مقدس الانبیاء پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی دین ودنیا میں حصول خیر وکامیابی کی جامع دعا ہے۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)