سفر میں امیر
سفر پر تین یا اس سے زائد افراد کے اکھٹے جانے کی صورت میں ایک کو امیر قافلہ مقرر کر لینے کا آنحضورﷺ نے ارشاد فرمایا ہے۔ آنحضورﷺ ہمیشہ اس امر کا خیال رکھا کرتے تھے اور اپنے سفروں میں ایک کو امیر قافلہ مقرر فرماتے۔ امیر قافلہ کی قیادت و رہنمائی دوران سفر مسافروں کو رستے کے تعین اور قیام و طعام جیسے کئی اور درپیش باہمی معاملات کو مسائل سے بچانے کے ساتھ ساتھ سفر کو کامیاب اور بابرکت بناتی ہے۔
(مرسله: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)