• 25 اکتوبر, 2024

جلسہ یوم مسیح موعود ؑ جماعت بیرک، آسٹریلیا

جلسہ یوم مسیح موعود ؑ
جماعت بیرک، آسٹریلیا

اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان سے جماعت احمدیہ بیرک (میلبورن آسٹریلیا) کو جماعتی روایات کے عین مطابق جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللّٰہ

تلاوت قرآن مجید سے اس بابرکت جلسہ کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں اردو اور انگلش ترجمہ پیش کیا گیا۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت جناب سعادت احمد فیاض کو ملی اردو ترجمہ بھی آپ نے ہی پیش کیا۔ عزیزم ذیشان خالد نے انگریزی ترجمہ کی تو فیق پائی۔

منظور قادر خان صاحب (نائب صدر جماعت) نے مختصراً یوم مسیح موعود ؑ منانے کے تاریخی پس منظر سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

جلسہ کی صدارت محترم مربی سلسلہ ودود احمد جنود نے فرمائی۔ پہلی نظم مکرم صبغت اللہ نے خوش الحانی سے پیش کی۔ بعد ازاں جلسہ کی پہلی تقریر (اردو میں) مکرم منظور قادر خان نے بعنوان ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احیائے اسلام‘‘ مؤثر پیرائے میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ان کے بعد عزیزم ثمر عثمان نے Promised Messiah’s love for children کے عنوان کے تحت چند واقعات بیان کئے۔ جنہیں بچوں نے بطور خاص بہت توجہ سے سنا۔

اس کے بعد مکرم نیک محمد نے حضرت مسیح موعود ؑ کا کلام

ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہا میں مثلِ طفلِ شیر خوار

ترنم سے پیش کیا۔

ڈاکٹر عبد القیوم صاحب نے انگریزی میں بعنوان Promised Messiah’s love for the Holy Prophet بہت موثر طریق پر تقریر کی۔

محترم مرّبی صاحب ساتھ کے ساتھ احباب جماعت کو ضروری تفاصیل سے آگاہ کرتے رہے۔ اپنی اختتامی تقریر میں آپ نے تکبر سے مکمل اجتناب اختیار کرنے اور ہر دم عاجزی کا وصف اپنانے کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے بعض واقعات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی سے پیش کئے۔

دعا کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ شعبہ ضیافت نے موقع کی مناسبت سے Refreshment کا انتظام کر رکھا تھا۔

الحمدللّٰہ اس کامیاب جلسہ میں 48خواتین، 55مرد و حضرات نے شمولیت کی توفیق پائی۔

(نیک محمد۔ سیکرٹری تربیت میلبورن آسٹریلیا)

پچھلا پڑھیں

رمضان کے پہلے عشرہ رحمت کی مناسبت سے ادعیہ ماثورہ

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ