لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْ ءٍ قَدِیْرٌ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ اغفِرْلِيْ۔
ترجمہ: اللہ کے سواکوئی معبود نہیں۔ وہ ایک ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ سب بادشاہت اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ سب تعریف اسی کی ہے۔وہ پاک ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ سب قوت و طاقت اسی کو حاصل ہے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے۔
یہ پیارے رسول کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حمد باری اور بخشش کی نہایت پیاری ،جامع دعا ہے۔حضرت عبادہؓ بن الصامت بیان کرتے ہیں کہ جو شخص رات کو اچانک اٹھے تو یہ دعائیہ کلمات پڑھ کر کوئی دعا کرے تو خدا تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔
(قدسیہ محمود سردار)