• 25 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 06۔مئی2020ء

سپین میں اموات/ لاک ڈاؤن میں نرمی سے جانوں کا ضیاع ہوگا/روس کا امریکہ کو ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ/وائریس مختلف ہیئتیں بدل رہا ہے/برطانوی وزیر صحت کی تردید/ یورپی یونین کی اکانومی میں کمی/برطانیہ مین لاک ڈاؤن میں نرمی کا تین نقاطی ایجنڈا/سنگاپور میں متأثرین کی تعداد میں اضافہ/ نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر /ٹرمپ سیاست کو ترجیح دے رہے/خواتین قیدی متأثر / حجام کو قید / سپین کی حات نازک /

متاثرہ افراد : 36لاکھ80ہزار                           اموات: 2 لاکھ57ہزار

درجہ بندی ملک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد
1. امریکہ 62,698
2. اٹلی 29,079
3. برطانیہ 28,734
4. سپینٍ 25,428
5. فرانس 25,165
6. بیلجیم 7924

https://covid19.who.int/

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد12لاکھ6ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ1 لاکھ90ہزار لوگ  شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ38 ہزار  اور سپین میں 1 لاکھ23 ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں83ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  اموات میں 4 ہزارکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 1,566,684
امریکہ 1,507,148
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 219,827
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 154,884
جنوب مشرقی ایشیا 74,007

https://covid19.who.int/

گزشتہ  24 گھنٹوں میں اضافہ:

ملک 24 گھنٹے میں  متأثرین کل متأثرین 24 گھنٹے میں اموات کل اموات
برطانیہ 3985 190588 288 28734
انڈیا 3900 46433 195 1568
پاکستان 617 21501 10 486
روس 10102 155370 95 1451
ایران 1323 99970 63 6340
جاپان 123 15354 22 543
برازیل 6633 107780 296 7321
جرمنی 685 163860 139 6831

https://covid19.who.int/

  • سپین میں متأثرہ افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ۔ گزشتہ چند دنوں سے یہ تعداد کم ہورہی تھی البتہ اب یہ تعداد پھر سے بڑھنے لگی ہے۔(CNBC)
  • صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے تناظر میں  لاک ڈاؤن میں نرمی اور تجارتی کھولنے کی قیمت بہرحال بعض قیمتی جانوں کے ضیاع کی صورت میں اٹھانا پڑسکتی ہے۔(CNBC)
  • ماہرین کے مطابق کورونا وائریس 2019 کے آخر میں کثرت سے پھیلا اور موجودہ صورتحال میں یہ اپنی مختلف ہیئتیں تبدیل کرچکا ہے۔(CNBC)
  • برطانوی وزیر صحت نے اس الزام کی تردید کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کی گئی تدابیر میں  حکومت کا مرکوز صرف ہسپتال ہیں  اور اولڈ ہومز کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اولڈ ہومز بھی اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں جتنے کہ ہسپتال اس لئے حکومت کی توجہ دونوں جانب مرکوز ہے۔(CNBC)
  • ماہرین اقتصادیات کا اندیشہ ہے کہ دوران سال یورپی یونین کی معیشت میں تقریباً ساڑھے 7 فیصد کمی کا امکان ہے۔(CNBC)
  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے تین نقاطی ایجنڈہ زیر غور ہے:

1۔چھوٹے بازار اور دکانیں کھولنا

2۔ بڑے شاپنگ مالز اور پلازے کھولنا

3۔ ہوٹلز ، کیفے ، ریستوران اور دیگر پبلک مقامات کھولنا

واضح رہے کہ برطانیہ میں متأثرین کی تعداد میں کافی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یورپ میں سب سے زیادہ متأثرہ ملک بن چکا ہے۔(CNBC)

  • روس کا امریکہ کو چائنہ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دینے کا مطالبہ۔ روسی حکام کے مطابق یہ طریق انتہائی غلط اور قابل مزمت ہے کہ موجودہ حالات میں کسی پر الزام عائد کیا جائے۔علاوہ ازیں  امریکہ کا عالمی ادارہ صحت پر لگائے جانے الزامات کی بابت بھی روس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔(CNBC)
  • سنگاپور میں مزید 788 کیسز سامنے آگئے۔ مقامی وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی تو اس (کورونا) دوڑ کا آدھا سفر مکمل ہوا ہے۔(CNBC)
  • نیوزی لینڈ  میں گزشتہ دنوں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہ آئے تھا البتہ  گزشتہ چند گھنٹوں میں 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک موت بھی واقع ہوئی ہے۔(CNBC)
  • امریکی ریاست نیویارک  کے گورنر نے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ نازک حالات میں بھی صدر سیاست کو  ترجیحی بنیادوں پر سامنے رکھ رہے ہیں۔(CNBC)
  • نیویارک  انتظامیہ نے حال ہی میں اولڈ ہومز میں مرنے والے 1700 افراد کی بابت آگاہ کیا ہے۔ یہ تعداد گزشتہ بیان کئے گئے اعدادوشمار میں  شامل نہ کی گئی تھی۔ چنانچہ اس تعداد کے بعد ریاست میں مرنے والوں کی ایک چوتھائی تعداد نرسنگ اور اولڈ ہومز سے ہوچکی ہے۔(washingtonpost)
  • Louisianaمیں خواتین کی جیل میں  192 قیدی خواتین کے متأثر ہونے کا انکشاف۔جو کہ کل تعداد کا 63 فی صد بنتا ہے۔(washingtonpost)
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک حجام کو اپنی دکان کھولنے پر ایک ہفتہ قید کی سزا دے دی گئی۔اس طرح  500 ڈالر روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔(washingtonpost)
  • امریکہ میں کورونا سے اب تک سب سے زیادہ تباہی دیکھی گئی ہے البتہ فی کس متأثرین  کے حساب   سے  ابھی تک بھی سویڈن سب سے زیادہ متأثر ہوا ہے۔
  • ماہرین کو خدشہ ہے کہ سپین میں کورونا سے ہونے والی تباہی اٹلی  کی نسبت قدرے زیادہ ہوگی۔nordea

(انیس احمد ندیمؔ)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کی ڈاک

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 20، 06 مئی 2020