• 12 جولائی, 2025

کورونا وبا اور خوراک انڈسٹری کا بحران

ماخوذ

کورونا وبا کی وجہ سے خوارک کی انڈسٹری میں پیدا ہونے والے بحران اور اس کے معیشت پر پیداہونے والے اثرات پر ایک مفصل تجزیہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

ڈیری انڈسٹری

کافی شاپ اور دیگر ہوٹلوں کی بندش سے دودھ کی انتہائی خطرناک حد تک فراوانی ہو چکی ہے۔ امریکی ڈیری قارمز ایسوسی ایشن کے مطابق اس وبا کی وجہ سے راستوں کی بندش اور دیگر مشکلات کے سبب روزانہ تقریباً 14ملین لیٹر دودھ ضائع ہو رہا ہے۔ یہی حال برطانیہ کا ہے جہاں ہر وقت ضائع ہونے والے دودھ کا تخمینہ تقریباً 5 ملین لیٹر ہے۔

فصلوں کے وسیع پیمانہ پر ضیاع کا اندیشہ

موجودہ عالمی وباکے تناظر میں ہر چیز کی بندش اور خوراک کی سپلائی میں خاطر خواہ کمی کی وجہ سے پیداوار کرنے والے ادارے میں اس وقت اشیاء کی بھرمار ہے۔ امریکی جریدہ نیویارک ٹائمز نے پولٹری سے منسلک ایک شخص کا احوال بیان کیا ہے، جس کے مطابق روزانہ تقریباً ساڑھے 7 لاکھ انڈے تلف کرنےپڑ رہے ہیں۔ اسی طرح انڈیا میں موجود چائے کے کاشتکار بھی اسی خطرہ سے دو چار ہیں۔ اب تک دارجیلنگ چائے کی بھی پیداوار کافی حد تک متاثر ہو چکی ہے۔ یہی صورتحال رہی تو کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔

کام کرنے والوں کی تعداد میں کمی

Self Isolation کی بار بار تشہیر اور ترویج کی وجہ سے ایک طرف تو خوارک کی سپلائی کی بندش کا سامنا ہے تو وہیں کھیتوں اور مختلف ملوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی بھی خطرہ سے کم نہیں۔ گزشتہ دنوں جرمنی نے گندم کی کٹائی کے پیش نظر ہنگامی بنیاد پر پولینڈ اور رومانوی مزدوروں کو ملک میں آنے کی اجازت دی ہے۔ علاوہ گندم کی کٹائی کے ، یہ مزوور اسٹرابری اور مارچوپ کی فصل کاٹنے میں ممد ہوں گے۔

خریداری کے تناسب میں واضح فرق

وبا کی وجہ سے لوگوں کے اشیاء خریدنے کے انداز میں کافی نمایاں فرق ابھرنے لگا ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں برطانیہ میں آٹا خریدنے کی طرف از حد رجحان پایا گیا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ لوگوں کا گھروں میں محصور ہونا اور بیکنگ کی طرف توجہ ہونا ہے۔ اسی طرح فرانسیسی سروے کے مطابق وہاں کے باشندے تازہ اور قدرتی خوراک کی زیادہ خریداری کرنے لگ گئے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ صحت مند خوراک کی طرف توجہ مرکوز ہونا ہے۔ واضح رہے کہ پہلے بازار اور سپر مارکیٹیں وغیرہ سب بند کروادی گئی تھیں۔ البتہ اب ناگزیر حالات اور ضرورت کے پیش نظر انہیں سوشل ڈسٹانس کی پالیسی کے مطابق دوباره کھولنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔

مشروبات کی مدت میعاد

مختلف کلب اور کیفے وغیرہ میں استعمال ہونے والی مشروبات کی تاریخ میعاد زیادہ نہیں ہوتی، اس لئے اکثر بار اور کیفے وغیرہ میں موجود یہ سب مواد لاک ڈاؤن کے اختتام اور حالات کے نارمل ہونے تک خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ البتہ!

امید سحر

جہاں اکثریت ایشیا میں بحران نظر آرہا ہے وہاں یہ بات بھی امید سے کم نہیں کہ امریکہ میں گزشتہ سال کی نسبت مالٹے کی فروخت میں 38 فی صد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ اس پھل کا قوت مدافعت بڑھانا ہے- اور یہ بات فلوریڈا اور برازیل کے مالٹے کے کاشتکاروں کے لئے ایک خوش آئند ہے۔

(ماخوذ ازبی بی سی/13۔اپریل2020ء)

https://www.bbc.com/news/world-52267943

(ابو حمدان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 06۔مئی2020ء