• 1 مئی, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

تاثرات۔ آراء۔ تجاویز

مکرم اے۔آر۔بھٹی لکھتے ہیں۔
30۔اپریل کا شمارہ نظر کے سامنے ہے افریقہ ڈائری اور آداب تلاوت قرآن کریم تلاوت کا حق کیا ہے اور دیگر تحریرات بھی پیش نظر ہیں۔آپ کی طرف سے یہ ہمیں بہترین تحفہ ہیں۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے۔آمین

کورونا کے بارہ میں آگاہی بہت اچھی ہے اگر افریقن ملکوں کی پاپولیشن،مساجد،ہسپتال،اسکولز ،تعداد افراد جماعت اور دیگر اہم معلومات ان ملکوں کے بارہ میں دے دیں۔ تو اچھا ہو گا اللہ تعالیٰ ہمیں بہترین خدمت کی توفیق دے۔آمین
پیارے حضور کو خدا تعالی صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین
رمضان میں خاکسار کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

مکرمہ شائستہ ساجد لکھتی ہیں۔
ہم باقاعدگی سے روزنامہ الفضل لندن آن لائن کا مطالعہ کرتے ہیں۔تمام آرٹیکلز لاجواب ہوتےہیں۔سن سے علم و عرفان میں بہت اضافہ ہوتاہے۔میں اس کواپنے جاننے والوں میںshare کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ روزنامہ الفضل لندن آن لائن کو ترقیات سے نوازے۔آمین

مکرم خالد اقبال لکھتےہیں۔
ماشااللہ بہت اچھا اخبار ہے۔ گھروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ ہم سب ایک خاندان ہیں اور یہ اخبار ہمیں ہم سب کے حالات سے آگاہی دیتا ہے۔ نیز روزانہ نئے معارف ملتے ہیں۔ اندھیرے کمرہ میں روشنی بھر گئی ہے۔ اور آن لائن الفضل تو اب UPS کا درجہ رکھے گاجو کبھی اندھیرا نہیں ہو نے دے گا انشااللہ۔ تمام قارئین الفضل کی خدمت میں اسلام علیکم و دعا کی درخواست۔

مکرم نصرت قدسیہ وسیم لکھتی ہیں۔
30۔اپریل کا الفضل قرآن پاک کے متعلق نہایت علمی و معلوماتی دلچسپی سے بھرا ہوا ہے ۔ ایسا گمان ہوا کہ نہایت قیمتی موتیوں کی مانند مضامین ہیں۔ دعاہے۔کہ خدا تعالیٰ ایڈیٹر صاحب اور لکھنے والوں پر اپنی بہت ساری برکتیں اور فضل نازل فرمائے آمین ثم آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 06۔مئی2020ء