• 3 مئی, 2024

آپ اپنی روزانہ کی پنجگانہ نمازیں ادا کریں

ایک ممبر لجنہ نے حضور انور سے سوال کیا:
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا زمانہ ہزار سال کا ہے۔ ایک سو سال گزر گئے، نو سو سال رہتے ہیں۔ تو اُس کے بعد definitely قیامت آئے گی نا؟

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جواب:
ہاں، تو وہ سارے سال ملائیں تو اس کے بعد یہی ہے کہ قیامت ہے۔ لیکن، اللہ تعالیٰ کا یہ بھی وعدہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہ میں نے تمہارے سے جو پیشگوئیاں کی ہوئی ہیں جو تمہارے سے وعدے کئے ہوئے ہیں وہ پورے کروں گا۔ وہ پورے ہوں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اور اُس کو تو دنیا دیکھے گی، ابھی تو اُن میں سے بہت سارے وعدے پورے ہونے باقی ہیں۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ عیسیٰ علیہ السلام کے (بعد)، جو عیسائیت پھیلی تھی اُس کو تین سو سال سے زائد عرصہ لگا تھا۔

حضور انور نے مزید فرمایا:
لیکن آپ نے فرمایا کہ تین سو سال نہیں گزریں گے کہ اُس سے پہلے تم دیکھ لو گے کہ اسلام احمدیت کی اکثریت دنیا میں قائم ہوگئی ہے۔ تو اُس کے بعد ساری باتیں ہونی ہیں، ابھی تو بہت ساری پیشگوئیاں پوری ہونے والی ہیں بہت ساری باتیں ہونے والی ہیں اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مشن تھا وہ پورا ہوگیا۔ ابھی مشن پورا ہونا ہے، اور جب تک یہ پورا نہیں ہوتا اُس وقت تک ان شاء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کی ترقی ہے اور اُس نے دنیا پر غلبہ پانا ہے اور پھر اسلام احمدیت کا غلبہ ہونا ہے (ان شاء اللہ)، اُس کے بعد پھر قیامت کے نظارے آنے ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اُس وقت پھر برائیاں زیادہ پھیل جائیں گی وہ ایک بہت آگے کی بات ہے اُس کا ہمارے زمانہ سے کوئی تعلق نہیں، اُس کی فکر نہ کریں۔

ایک نومبائع کا سوال:
حضور! آپ ایک نو مبائع کو اللہ تعالیٰ سےتعلق پیدا کرنے کے لئے کیا نصیحت فرمائیں گے؟

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ:
دیکھیں، پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نماز کے الفاظ سیکھنے کی کوشش کریں اور خاص طور پر سورۃ فاتحہ۔ اُس کو عربی زبان میں سیکھنے کی کوشش کریں اور پھر اُس کا ترجمہ۔ اور نماز ادا کرتے وقت، آپ کو یہ بھی کوشش کرنی چاہئے کہ آپ اپنی روزانہ کی پنجگانہ نمازیں ادا کریں (اور حضور انور نے دست مبارک سے پانچ کے عدد کا اشارہ بھی کیا)۔ اور اگر ممکن ہو تو باجماعت ادا کریں۔ اس کے علاوہ آپ نوافل ادا کریں بطور زائد عبادت۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس بات کی طاقت عطا کرے کہ آپ اپنے دین پر ثابت قدم ہوں۔ اور اس سلسلہ میں محض اللہ سے مدد مانگیں۔ چنانچہ کبھی بھی کوئی نماز نہ چھوڑیں۔ اس بات کو ذہن نشین کر لیں کہ روزانہ پنجگانہ نمازیں فرض ہیں۔ اور آپ کو اُن کو ادا کرنا ہے۔ اور ان نمازوں کو بہت توجہ کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش کریں۔ اور جب آپ سجدہ کی حالت میں جھکیں تو روکر خدا سے مدد طلب کریں۔ پھر چند ماہ میں آپ اپنے آپ میں تبدیلی دیکھیں گے۔

(This Week with Huzoor مؤرخہ 18؍فروری 2022ء مطبوعہ الفضل آن لائن 14؍مارچ 2022ء)

پچھلا پڑھیں

روٹی (قسط 1)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2022