• 26 اپریل, 2024

چولہ بابا نانکؒ

چولہ بابا نانکؒ
(کلام حضرت مسیح موعودؑ)

وہ پھرتا تھا کوچوں میں چولہ کیساتھ
دکھاتا تھا لوگوں کو قدرت کے ہاتھ

کوئی دیکھتا جب اسے دور سے
تو ملتی خبر اس کو اس نور سے

جسے دور سے وہ نظر آتا تھا
اسے چولہ خود بھید سمجھاتا تھا

وہ ہرلحظہ چولے کو دکھلاتا تھا
اسی میں وہ ساری خوشی پاتا تھا

غرض یہ تھی تا یار خورسند ہو
خطا دور ہو پختہ پیوند ہو

جوؔ عشاق اس ذات کے ہوتے ہیں
وہ ایسے ہی ڈر ڈر کے جاں کھوتے ہیں

وہ اس یار کو صدق دکھلاتے ہیں
اسی غم میں دیوانہ بن جاتے ہیں

وہ جاں اس کی رہ میں فدا کرتے ہیں
وہ ہر لحظہ سو سو طرح مرتے ہیں

وہ کھوتے ہیں سب کچھ بصدق و صفا
مگر اس کی ہو جائے حاصل رضا

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ