• 19 مئی, 2024

اعلان ولادت

•مکرمہ زاہدہ راحت۔ بریمپٹن، کینیڈا سے یہ اعلان بھجواتی ہیں
اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے میرے بڑے بیٹے عزیزم فرحان احمد حمزہ قریشی (مربی سلسلہ، استاد جامعہ احمدیہ و نمائندہ الفضل آن لائن کینیڈا) اور بہو عزیزہ صائمہ فرحان کو مؤرخہ 18؍اپریل 2022ء کو بیٹا عطا فرمایا ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

نومولود کا نام ’’بشیر احمد سعد قریشی‘‘ رکھا گیا ہے اور بچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے وقفِ نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔ عزیزم بشیر احمد سعد سلّمہ ربّہٗ مکرم عبد الحلیم قریشی اور خاکسار کا پوتا ہے اور مکرم عرفان محمود ملک اور محترمہ عظمیٰ ناہید سہگل۔ بریمپٹن، کینیڈاکا نواسہ ہے۔ نیز بچہ مکرم عبد المنان قریشی مرحوم اور مکرم الحاج چوہدری بشیر احمد مرحوم سابق نیشنل سیکرٹری وصایا و رشتہ ناطہ کینیڈا کا پڑپوتا ہے۔

قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و عافیت والی لمبی، فعال اور بامراد عمر عطا فرمائے۔ سعادت مند، صالح اور خادمِ دین بنائے اور والدین اور خاندان کے لئے قرةالعین ہو۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ