• 26 اپریل, 2024

جلسہ یوم خلافت (جامعتہ المبشرین گھانا)

جلسہ یوم خلافت
جامعتہ المبشرین گھانا

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا کو مؤرخہ 27 مئی 2021ء کو جلسہ یوم خلافت کروانے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِکَ۔

اس جلسہ کی صدارت مکرم و محترم مولوی مبشر حسین شاہد صاحب وائس پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا نے کی۔ اس جلسہ کے پروگرام کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
گھانا سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم صادق ڈونکورنے تلاوت قرآ ن کریم سےاس بابرکت پروگرام کا آغاز کیا اور عزیزم آپیا رزاق نے انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ اردو نظم ’’خدا کا یہ احسان ہم پہ یہ بھاری‘‘ عزیزم یوسف اوسئی نے ترنم کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعداردو ، عربی اور انگریزی زبانوں میں چار تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر انگریزی زبان میں عزیزم ابراہیم سیسے نے کی جس کا عنوان ’’برکات خلافت‘‘ تھا۔ دوسری تقریر اردو زبان میں خلافت کی اہمیت کے موضوع پر عزیزم بولاٹیٹو جلیل نے کی۔

تیسری تقریر عربی زبان میں ، ’’اِطَاعَۃُ الْخِلَافَۃِ‘‘ کے موضوع پر عزیزم عبداللہ کوبنا نے کی۔ اس کے بعد مدرسۃ الحفظ کے طلباء نے اردو نظم ’’خلیفہ کے ہم ہیں خلیفہ ہمارا‘‘ پیش کی۔ بعد ازاں اس پروگرام کی چوتھی اور آخری تقریر مکرم و محترم مولوی حافظ خلیق بشیر صاحب استاذ مدرسۃ الحفظ نے کی جو کہ انگریزی زبان میں تھی اور اس کا موضوع ’’حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بطور ایک مثالی شوہر اور باپ‘‘ تھا۔ پھر صدر مجلس نے تقریر کی۔ اس کے بعد سیکرٹری مجلس ارشاد نے تمام مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس نے دعا کروا کر اس پروگرام کا اختتام کروایا۔ پروگرام کے بعد تمام شاملین کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ نظام خلافت اور اس کی برکات پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی اس پروگرام کاحصہ تھی جو کہ نماز عشاء کے بعد دکھائی گئی۔

(رپورٹ : فہیم احمد خادم۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2021