• 19 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

•مکرمہ عظمٰی ربانی یہ افسوسناک اطلاع بھجواتی ہیں۔
مکرمہ ناصرہ غفور بنت حضرت شيخ عبدالغفورؓ صحابی حضرت مسیح موعود عليہ السلام بقضائے الٰہی موٴرخہ 18جون 2022ء کو 97 سال کی عمر ميں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئيں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

مرحومہ حضرت شيخ رحيم بخشؓ کی پوتی اور حضرت شيخ الٰہی بخشؓ آف گجرات کی پڑ پوتی تھيں۔ آپ حضرت لفٹیننٹ ڈاکٹر عبدالحکيمؓ آف مردان کی نواسی بھی تھیں۔

مرحومہ نيک، صوم وصلوٰۃ کی پابند، خدا تعالیٰ پر کامل توکل رکھنے والی، اپنے اور غيروں کی امداد کے لئے ہميشہ پيش پيش رہنے والی، بہادر، باوقار اور سادہ مزاج خاتون تھيں۔ دنياوی اعلیٰ تعليم کے ساتھ ساتھ خلافت سے والہانہ تعلق رکھتی تھيں۔ آپ کو جماعت ميں مختلف شعبہ جات ميں خدمات بجا لانے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ نے بطور صدر لجنہ بھی خدمت کرنے کی توفيق پائی۔ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصيہ تھيں۔

اللہ تعالیٰ آپ سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پياروں کے قرب ميں جگہ عطا کرے۔ آمين ثم آمين

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ