• 18 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

یاد رکھنے کی بات

یاد رکھئیے! اگر انسان خود شرم و حیا اور اعلیٰ کردار کے تقاضوں پر عمل پیرا ہو گا تبھی اس کی اولاد بھی ان صفات و خَصائل کی حامل ہوگی اور اگر وہ خود اس بات کا خیال نہ رکھے گا تو اولاد میں بھی اس طرح کے خراب جراثیم سرایت کرجائیں گے۔ آج چیلنج اس امر کا ہی ہے کہ حیا، شائستگی اور عاجزی کو متأثر کرنے والے تمام عَوامل سے دور رہا جائے، اپنے تَشَخُّص، کردار اور روحِ ایمان کی حفاظت کی جائے- کیونکہ اولاد یا کم عمر لوگ ہی نہیں آپ کے ارد گرد روز مرہ کے ساتھی بھی زیادہ دیر آپ کے اصل خصائل سے بے خبر نہیں رہتے – بھلا آپ کتنا عرصہ شرم و حیا اور اعلیٰ کردار کا پیکر ہونے کی اداکاری کر سکتے ہیں؟

(کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

صیام الدھر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 ستمبر 2022