• 5 مئی, 2024

فقہی کارنر

مومن کا شیوہ، ہر کام میں سنت کی پیروی

کیا آنحضرتﷺ نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا تھا؟

حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا۔
اگر آپ نے ایک روٹی پر پڑھا ہوتا تو ہم ہزار پر پڑھتے ہاں آ نحضرتﷺ نے خوش الحانی سے قرآن سنا تھا اور آ پ اس پر روئے بھی تھے۔ جب یہ آیت آئی وَجِئۡنَا بِکَ عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ شَہِیۡدًا (النساء: 42) آپ روئے اور فر مایا بس کر میں آگے نہیں سن سکتا۔ آپ کو اپنے گواہ گذرنے پر خیال گزرا ہوگا۔ ہمیں خود خواہش رہتی ہے کہ کوئی خوش الحان حافظ ہو تو قرآن سنیں۔

آنحضرتﷺ نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلادیا ہے وہ ہمیں کرنا چائیے۔ سچے مومن کے واسطے کافی ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرتﷺ نے کیا ہے کہ نہیں۔ اگر نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے کہ نہیں؟ حضرت ابراہیمؑ آپ کے جد امجد تھے اور قابل تعظیم تھے کیا وجہ کہ آپ نے اُن کا مو لود نہ کروایا؟

(البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ73-74)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ بر طانیہ)

پچھلا پڑھیں

صیام الدھر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 ستمبر 2022