• 19 اپریل, 2024

مقابلہ نظم بزبان اردو جامعۃ المبشرین گھانا

خدا کے فضل سے مؤرخہ 4 اگست 2021ء بروز منگل جامعۃ المبشرین گھانا میں مقابلہ نظم بزبان اردو منعقد کیا گیا۔ اس مقابلہ میں طلباء کے چاروں گروپس امانت، دیانت، شجاعت اور صداقت سے تین تین طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت ِ قرآن مجید سے ہوا جو مالی سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم سیکو بومو نے کی۔ مقابلہ کے قواعد مجلس علمی کے سیکرٹری عزیزم احمد کولیبالی نے پڑھے۔ مکرم رضوان کوثر صاحب استاذ جامعۃ المبشرین اور حافظ عطاء الحنان نے منصفین کے فرائض انجام ادا کئے۔ اس مقابلہ کے نصاب میں تین نظمیں شامل تھیں:

1۔ خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے۔
2۔ نونہالانِ جماعت مجھے کچھ کہنا ہے۔
3۔ پیغام آرہے ہیں کہ مسکن اُداس ہے۔

اس مقابلہ کے نتیجہ کے مطابق گھانا کے عزیزم اوسئی یوسف نورالدین اول رہے، سینیگال کے عزیزم خالد سَل اور آئیوری کوسٹ کے عزیزم واتارا آمو دوم رہے اور گھانا کے عزیزم عیسیٰ عبد الکریم سوم رہے۔ گروپس کے مجموعی نمبروں کے لحاظ سے دیانت گروپ اول رہا۔ مکرم حافظ عطاء الحنان صاحب نے نتیجہ کا اعلان کیا اور اختتامی دعا کروائی۔

مجلس علمی کے انچارج مکرم رضوان کوثر صاحب اور ان کے معاون طلباء کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔استاذ جامعۃالمبشرین گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 اکتوبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ