حضرت ابو ثعلبؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں تم انہیں ضائع نہ کرنا۔اس نے کچھ حدیں مقرر کی ہیں تم ان سے آگے نہ بڑھنا اور نہ ان کو پامال کرنا۔اس نے کچھ چیزیں حرام کی ہیں تم ان کا ارتکاب نہ کرنا۔کچھ باتوں کا ذکر اس نے چھوڑ دیا ہے صرف تم پر رحم کرتے ہوئے۔نہ وہ بھولا ہے نہ اس نے غلطی کھائی ہے۔ پس ان کے متعلق کرید اور جستجو نہ کرنا۔
(دار قطنی باب الصید و الضبائح صفحہ550)