• 18 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

’’اِیَّاکَ نَعْبُدُ میں…….. اپنی بیوی، اپنے بچوں اور اپنے عزیزوں کو شامل کر لیں۔اگر آپ خدا تعالیٰ کی جماعت کی طرف سے کسی عہدے پر مامور ہیں تو ان سب کو شامل کر لیں۔ اگر آپ قائد مجلس خدام الاحمدیہ ہیں تو خدام کو شامل کر لیں۔ اگر لجنہ کی صدر ہیں تو لجنات کو شامل کر لیں غرضیکہ جس جس دائرے پر بھی آپ کو کسی کام پر معمور فرمایا گیا ہے ان کو اپنے ساتھ شامل کر لیں۔ ایسی صورت میں جب اِیَّاکَ نَعْبُدُ کہیں گے تو اس کے ساتھ ہی اپنے نفس کا ایک محاسبہ بھی شروع ہو جائے گا اور انسان یہ سوچے گا کہ کس حد تک میں ان کی نمائندگی کا حق رکھتا ہوں۔ کیا میں نے ان کو عبادات کرنے میں اپنے ساتھ شریک کرنے کی کوشش بھی کی ہے کہ نہیں۔ کیا میں نے واقعتاً چاہا ہے کہ یہ سارے میرے ساتھ خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے والے بنیں۔‘‘

(خطبہ جمعہ 28 دسمبر ء1990، خطباتِ طاہر جلد9 صفحہ791-792)

(مدیحہ مصّور کاہلوں۔ ریجائنا، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

’’فساد سے بچو‘‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 نومبر 2021