• 18 مئی, 2024

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سالانہ اجتماع کی تیاری کے دو روزہ وقار عمل کی روئیداد

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سالانہ اجتماع کی تیاری کے دو روزہ وقار عمل کی روئیداد
(منتظم رپورٹٹنگ منور علی شاہد)

اللہ تعالیٰ کے فضل کیساتھ مجلس انصاراللہ جرمنی کا چالیسواں سالانہ اجتماع تمام تر روحانی و دینی  روایات کیساتھ مئی مارکیٹ من ہائم میں چھ اور سات نومبر کو منعقد ہو رہا ہے۔اس کی تیاریوں کے لئے  چار اور پانچ نومبر کو مقام اجتماع پر وقار عمل ہوا اورجمعہ کے روز نماز عشاء تک محترم مبارک احمد شاہد صاحب صدر مجلس انصاراللہ جرمنی کے معائنہ کے آغاز تک تمام انتظامات احسن طریق سے مکمل ہو چکے تھے۔اس سالانہ اجتماع کے منتظم اعلیٰ مکرم ظفر احمد ناگی صاحب(نائب صدر صف دوم) تھے، ان کی نگرانی میں 12 نائب منتظمین اعلیٰ اور 77 منتظمین شعبہ جات اور ان کے معاونین سمیت   دیگر انصارنے مثالی ٹیم ورک کیساتھ کام کرتے ہوئے تمام کام احسن طریق سے بروقت مکمل کئے۔ اس وقار عمل میں قائدین علاقہ، ناظمین اعلیٰ زونز انصاراللہ کا تعاون بھی شامل حال رہا۔مورخہ4 جنوری بروز جمعرات کو صبح دس بجے افتتاحی تقریب مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی کی زیر صدارت مقام اجتماع پر منعقد ہوئی جس میں آپ نے اجتماع کمیٹی کے کچھ ممبران کا تعارف کرایا اور ان کی ذمہ داریوں بارے بتایا، پھر انصار بھائیوں کو مفید عمومی ہدایات سے نوازا اور اجتماع کی تیاری و بخیریت اختتام کیلئے دعا کرائی۔ مکرم ڈاکٹر راشد نواز صاحب نائب منتظم اعلیٰ اس اجتماع کی مکمل تیاری کے انچارج تھے۔

 پہلے دن بیت العافیت فرینکفرٹ سے چار ٹرکوں پر سامان مقام اجتماع پر پہنچایا گیا،اسی طرح بجلی کا سامان بھی جو کنٹینرز میں تھا، پہنچایا گیا۔بیرونی حصوں میں خیموں اور ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کی گئی، 9میں سے سات خیمے نصب کر دیئے گئے۔ اندرون مین ہال میں سکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا ان میں ایک بڑی اور تین چھوٹی سکرینیں شامل ہیں،سٹیج تیاری کے کا اسی فیصد کام پہلے دن مکمل کیاگیا۔ سٹیج پرلاوڈاسپیکر نصب کر دیئے گئے ہیں قالین بھی بچھا دیا گیا ہے مین ہال میں بینرز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا، کچھ لگ چکے ہیں۔ اسی طرح مختلف شعبہ جات نے بھی اپنے چھوٹے چھوٹے کام شروع کئے ان میں پرچم کشائی والے مقام کی تیاری وغیرہ شامل ہے، طبی امداد کیمپ بھی فعال ہوا۔لنگر خانہ بھی تیار کردیا گیا ہے، بڑالاگر تیار کرکے اس میں کافی سامان آج پہنچا دیا گیا ہے اور مزید لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بارش کے باعث موسم کچھ سرد ہو گیا لیکن اس کے باوجود انصاراللہ کے جوان الحمد للہ وقار عمل اور دیگر کاموں میں مصروف رہے تھے۔ پہلے دن وقار عمل میں 150 کے قریب انصاروں نے حصہ لیا اور تمام نمازیں بروقت اور باجماعت ادا کی گئیں۔

وقار عمل کا دوسرا دن

 آج دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی سے ہوا جس میں 26  انصار نے شرکت کی جو مقام اجتماع پر وقف عارضی کے لئے موجود تھے۔ شیڈول کے مطابق ناشتہ کرنے کے بعدمختلف شعبہ جات نے کام شروع کردیا تھا۔مقام اجتماع پر سامان لانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا تھا اور ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کے منتظمین ان کے معاونین اور انصار کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا تھا اور بیک وقت تقریباسبھی شعبوں نے اپنا اپنا کام شروع کردیا تھا۔ شام تک وقار عمل کرنے والے انصار کی حاضری تقریبا250 تک پہنچ چکی تھی اور تمام شعبہ جات کے منتظمین، معاونین اور انصار بھائی دینی جذبہ اور جوش سے سرشار خدمت خلق اور وقار عمل میں مصروف رہے تھے۔

حسب ہدایات حضور انورسیکورٹی کے معاملات کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی اور اس وقت مقام اجتماع کے ارد گرد چھ پوسٹیں مختلف مقامات پر قائم کی گئیں ہیں اور چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی شروع ہو چکی ہے،آج بھی تادم تحریر رپورٹ12 انصار ڈیوٹی پر موجودتھے۔آج شام تک مین گیٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ اندرون ہال کی تیاری مکمل کی گئی،  بینرز تینوں اطراف میں لگا ئے گئے۔ بیٹھنے کے لئے پانچ،پانچ کرسیوں کی قطار یں مین ہال میں لگا ئی گئیں، کرسیوں کی تعداد تقریبا1250 ہے، ساؤنڈ کا سسٹم مکمل طور پر لگادیا گیا۔سٹیج جس کی تیاری کل شروع ہوئی تھی آج مکمل تیار ہو گیا اور مینارت المسیح بھی رکھ دیا گیا ہے۔ مقام پرچم کشائی بھی تیار ہو چکا ہے۔ پارکنگ کے جملہ تمام جملہ انتظامات بھی مکمل کئے گئے۔طبی امداد کا کیمپ پہلے دن ہی لگا دیا گیا تھا۔

 آج ضیافت اور لنگر کا شعبہ بھی مکمل فعال ہوگیا تھا دوپہر اور رات کا کھانا انصار کو یہاں سے کھلایا گیا۔اجتماع کے کھانا کی تیاری کے لئے28 عارضی چولہے یہاں لگائے گئے ہیں۔ لنگر کے اندر مزید متعدد شعبے قائم کئے گئے جن میں چولہے لگانا، دیگوں کی صفائی، کھانے کی چیکنگ، سیکورٹی، کھانے کی تیاری،کھانا کی ترسیل وغیرہ سبھی اسی لنگر خانہ میں قائم کئے گئے ہیں۔

شعبہ سپورٹس نے گراؤنڈ اور مقابلوں کے مقامات کو تیار کیا جس میں رسہ کشی کی گراؤنڈ بھی شامل ہے۔ مختلف شعبہ جات کے سٹال بھی تیار کئے گئے اور بازار میں بھی دوکانیں سجائی گئیں جہاں گرما گرم چائے بھی دستیاب ہو گی۔ Scanning والا شعبہ بھی فعال ہو چکا ہے جہاں آنے والوں کے کارڈز دستیاب ہونگے اور چیکنگ ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے بجلی تمام شعبہ جات کو مہیا کی گئی۔ تمام شعبہ جات کو وافر مقدار میں پانی مہیا کیا گیا۔۔اسی طرح رہائش کے شعبہ نے اپنا کام مکمل کیا اور مہمانوں کے لئے ایک ایک میٹر کے فاصلے پر125 گدے بچھا دیئے گئے ہیں  اور 700 مہمانوں کی رہائش کا انتظام موجود ہے۔ ایکReserve  بھی خیمہ تیار کیا گیا۔استقبالیہ کا شعبہ بھی رہائش کے ساتھ مقام اجتماع پر بنایا گیا ہے۔اسی طرح آڈیو اور ایم ٹی اے کے شعبہ نے بھی اپنی ذمہ داری سنبھالی۔

 منتظمین علمی مقابلوں کے لئے بھی خوبصورت انداز سے انتظام کئے گئے ہیں اور ہر مقابلہ کے لئے منصفین کے بیٹھنے کیلئے الگ الگ میز کرسیاں فاصلوں سے لگا ئی گئی اور کچھ بینرز بھی وہاں آویزاں کئے گئے ہیں۔ شعبہ علمی مقابلوں کے منتظم صاحب نے ایک نئی application تیار کی ہے جس کی بناہ پر منصفین کو علمی مقابلوں میں شریک ناصر کو جج کرنے میں آسانی ہو گی نتائج فوری طور ساتھ ساتھ تیار ہوتے جائیں گے اس کے لئے تمام منصفین کو لیپ ٹاپ بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ آج تیاری اجتماع کا اختتام صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی کے معائنہ سے ہوا۔ مکرم ظفر احمد ناگی صاحب منتظم اعلیٰ اور ان کی ٹیم کے ہمراہ مکرم مبارک احمد صاحب شاہد صدر مجلس انصاراللہ جرمنی نے تقریبا ساڑھے سات بجے سے رات نو بجے تک تمام شعبہ جات کامعائنہ کیا اور حسب ضرورت ہدایات دیں،اختتام پر لنگر خانہ میں کیک کاٹا گیا۔ اس کے بعد اجتماعی نمازیں مغرب و عشاء ادا کی گئیں  اور یوں دوسرے دن کا وقار عمل اور تیاری اجتماع اپنے اختتام کو پہنچی۔

(منور علی شاہد منتظم رپورٹنگ سالانہ اجتماع)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

معائنہ سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ جرمنی