• 9 مئی, 2024

اعلان نکاح و تقریب شادی

• مکرمہ زاہدہ راحت کینیڈا سے یہ اعلان کرواتی ہیں:
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے بیٹے عزیزم فرحان احمد حمزہ قریشی ابن عبدالحلیم قریشی، مربّی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ۔ کینیڈا کا نکاح عزیزہ صائمہ عرفان بنت مکرم ملک عرفان محمود مؤرخہ 11 جولائی 2021ء کو بمقام مسجد بیت الحمد مِیسی ساگا۔ کینیڈا عمل میں آیا۔ مکرم و محترم شاہ رُخ رضوان عابد (مربی سلسلہ، نائب نیشنل جنرل سیکرٹری۔ کینیڈا) نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کرائی۔ اس سادہ اور پُر وقار تقریب میں کرونا وباء کی وجہ سے حکومتی پابندیوں کے پیشِ نظر ساٹھ (60) مرد و خواتین شامل ہوئے اور مہمانانِ کرام کو کھانا پیک کروا کر دے دیا گیا۔ فالحمد للّٰہ علیٰ ذالک۔

دعوت ولیمہ کا انعقاد مؤرخہ 21 جولائی 2021ء کو ایک سادہ اور پُر وقار تقریب میں ہوا۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہؤا بعد ازاں مکرم و محترم حماد احمد (مربی سلسلہ۔ اٹلانٹا، امریکہ) نے دعا کرائی۔ اس دعوت ولیمہ میں بھی خصوصی طور پر حکومتی اجازت کے مطابق 100 مہمان جوکہ دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز تھے شامل ہوئے۔ فالحمدللّٰہ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شادی کو ہر دو خاندانوں کے لئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور دین و دنیا کی نعمتوں سے اس جوڑے کو سر فراز فرمائے۔ آمین۔

ادارہ الفضل دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

پچھلا پڑھیں

کفار کا طرزِ عمل۔اسے ماردو یا جلادو

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ