• 30 اپریل, 2024

حاصل مطالعہ

برطانوی پارٹی گرل مشرف بہ اسلام

لندن ۔22۔نومبر(ویب ڈیسک) بار میں ڈانس کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے سابق زندگی کو ترک کرکے اسلام قبول کر لیا ۔پرسیفون رضوی نے بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے سے قبل ایک روزہ رکھا، یہ ایک بہترین روحانی احساس تھا جس کے بعد میں دین کی جانب کھینچتی چلی گئی اور پھر حجاب کا استعمال بھی شروع کردیا اور اب الحمد للّٰہ مسلمان ہوں ۔ملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پرسیفون نے اپنی گناہوں سے بھری زندگی سے مشرف بہ اسلام ہونے کی کہانی سنائی اور کہا کہ اگر میں مسلمان نہ ہوتی تو کافی پہلے خود اپنی زندگی کا خاتمہ کر چکی ہوتی۔

(روزنامہ اعتماد اردو، حیدرآباد 23نومبر 2021ء)

(مرسلہ: محمد عمر تیما پوری ۔کوآڈینیٹر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ انڈیا)

پچھلا پڑھیں

کفار کا طرزِ عمل۔اسے ماردو یا جلادو

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ