• 19 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

کامیاب قومیں

حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ: یاد رکھیں کہ کسی بھی قوم کی زندگی اور کامیابی کسی ایک نسل کی ترقی پر منحصر نہیں ہے بلکہ وہی قومیں حقیقتاً کامیاب ہوتی ہیں جو دنیا کو بہتری کے لیے تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہیں اور نسلاً بعد نسل اپنی قوم کے (نیک) مقاصد کی خاطر ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہتی ہیں لیکن یہ گوارا نہیں کرتیں کہ ان کی ترقی اور کامیابی میں کسی قسم کی بھی تاخیر ہو۔ جس طرح ہر صبح سورج نکلتا ہے اور ناکام نہیں ہوتا اسی طرح ہمارا بھی ہر دن ہمیں جماعتی و روحانی ترقی کی خوشخبریوں کی طرف لے جانے والا ہو۔ جب تک ہماری یہ حالت رہے گی کوئی بھی ہمیں ناکام نہیں کر سکتا۔

(This week with Huzoor 24th Sep 2021)

(مرسلہ: ابو اثمار اٹھوال)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ آسٹریا 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 دسمبر 2022