• 27 جولائی, 2024

ایک یادگار جلسہ سیرت النبیؐ

نصیراحمد شاہد۔ مبلغ انچارج فرانس لکھتے ہیں:
23؍نومبر کی الفضل آن لائن میں محترمہ منزہ سلیم صاحبہ کی تحریر کردہ رپورٹ ’’ایک یادگار جلسہ سیرت النبیؐ۔ صداقت حضرت مسیح موعودؑ کا اعجازی نشان‘‘ واقعتاً یادگار تھی اور ہے۔ کیونکہ امتداد زمانہ سے نہ تو اس کی خوشبو کم ہوئی، نہ رنگ ماند پڑا اور نہ ہی تأثیر متأثر ہوئی۔ اسے پڑھتے ہوئے اس میں گم ہوگیا۔ایسا کیوں نہ ہوتا؟ اگر غیراحمدی اس سے متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے تو ایک احمدی کا تومقام ہی اور ہے۔ لہٰذا ایک وارفتگی کے عالم میں انکی محنت، جرأت، پروگرام کی ترتیب اور اس کیلئے سلیقہ مندی، حوصلہ مندی، ذہانت، حاضر دماغی، خود اعتمادی، انکساری، انتظامی صلاحیت، خدمت دین کی روح، اللہ سے استعانت، خلیفۃ المسیح سے تعلق، مسیح الزمانؑ کی بدولت ایک احمدی کے رگ و ریشہ میں پلائی جانے والی محبت رسولؐ کو سلام پیش کرنے کو انگلیاں کمپیوٹر کی، کی بورڈ پر چلنے لگ گئیں۔ گو انداز بیان محترمہ منزہ سلیم صاحبہ جیسا نہ سہی لیکن ہر اچھی پیشکش، ہر اچھوتے بیان اور ہر مؤثر تحریر پر ایک اخبار بین کو مضمون نگار کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ کیونکہ ہمیں اسی نبی ؐ کا ارشاد ہے جس کے نام پر دل موہ لینے والے جلسہ کی روئداد لکھی گئی: ’’لا یشکر اللّٰہ من لا یشکر الناس‘‘۔ لہذا ایسا جلسہ سیرت النبی ؐ منعقد کرنے اور اسکی ایسی رپورٹ لکھنے پر خاکسار ’’جزاھا اللّٰہ احسن الجزاء‘‘ کہتا ہے۔ خاکسار کو یقین ہے کہ کئی قارئین الفضل آن لائن کے یہی تأثرات ہوں گے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

سیّدنا حضرت امیر المؤمنین کا دورہ امریکہ 2022ء (قسط 19۔ حصہ دوم)