• 24 اپریل, 2024

سیرالیون کی پارلیمنٹ میں نماز جمعہ

مورخہ 7 فروری 2020ء کو سیرالیون پارلیمنٹ کی طرف سے دعوت پر مکرم مولانا سعیدالرحمٰن نے سیرالیون پارلیمنٹ میں خطبہ جمعہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کرائی۔ آپ کے ساتھ مکرم جمال الدین محمود جنرل سیکرٹری احمدیہ مسلم جماعت سیرالیون بھی تشریف لے گئے تھے۔

امیر صاحب نے خطبہ جمعہ میں درود شریف کی اہمیت و برکات بیان کیں اور بتایا کہ آنحضور ﷺ پر درود بھیجنے کا صحیح طریق یہ ہے کہ آپؐ کی سنت پر عمل کیا جائے۔ ورنہ آپؐ پر درود بھیجنا بے معنی ہو جاتا ہے۔

نماز جمعہ کے بعد جناب سپیکر پارلیمنٹ نے امیر صاحب کو اپنے آفس میں مدعو کیا اور جماعت کی کاوشوں کو سراہا۔ نماز جمعہ میں متعدد پارلیمنٹیرین سمیت حاضری 200 افراد سے زائد رہی۔ الحمد للہ، اس موقع پر جماعت کا پیغام پہنچانے اور تبلیغ کرنے کا بہترین موقع ملا۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مارچ 2020