• 14 جولائی, 2025

آج کی دعا

رَبِّ اِنِّیۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِیۡ فَاغۡفِرۡ لِیۡ

(القصص: 17)

ترجمہ: اے میرے ربّ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔ پس مجھے بخش دے۔

یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنی خطاء کے اقرار اور بخشش الٰہی کے عطا کیے جانے کی خوبصورت دعا ہے۔

حضرت موسیٰؑ سے کیا خطاء ہوئی جس کی معافی وہ خدا تعالیٰ سے یہاں طلب کر رہے ہیں قرآن کریم میں مذکور ہے۔چنا نچہ اس سے پہلی آیت میں کچھ یوں مذکور ہے

اور وہ شہر میں اس کے رہنے والوں کی غفلت کی حالت میں (ان سے چھپتا ہوا) داخل ہوا تو وہاں اس نے دو مَردوں کو دیکھا جو ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔ یہ (ایک) اس کے قبیلے کا تھا اور وہ (دوسرا) اس کے دشمن قبیلے کا۔ پس وہ جو اس کے قبیلے کا تھا اس نے اس کو مخالف قبیلے والے کے خلاف مدد کے لئے آواز دی۔ پس موسیٰ نے اسے مُکّا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا۔ اس نے (دل میں) کہا کہ یہ (جو کچھ ہوا) یہ تو شیطان کا کام تھا۔ یقیناً وہ کھلا کھلا گمراہ کرنے والا دشمن ہے۔

اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے یہ دعا کی تو خدا تعالیٰ نے آپ کو معاف فرما دیا۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مارچ 2022