• 6 مئی, 2024

چاڈ میں ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کا میڈیکل کیمپ

کووِڈ 19 کے دوران ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کے زیر ِاہتمام
چاڈ میں تیسرا میڈیکل کیمپ

اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ملک چاڈ میں ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کے توسط سے دو ہفتےکے لیے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی ٹیم کا 7؍نومبر سے 19؍نومبر 2021ء تک میڈیکل کیمپ کے لیے ملک چاڈ میں قیام رہا۔ان کی رہائش کا انتظام جماعتی مشن ہاؤس میں کیا گیا تھا۔

ان کی ٹیم سات افراد پر مشتمل تھی۔اور نومبر بروزاتوار کو ہیومینٹی فرسٹ کی ٹیم چاڈ پہنچی۔ جس کی قیادت مکرم ڈاکٹر اعزاز احمدصاحب ڈائریکٹر گلوبل ہیلتھ ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ مکرم ڈاکٹر عفّان احمد غفور صاحب، ڈاکٹر اویس اکبر باجوہ صاحب، ڈاکٹر سفیر احمد نجم، ڈاکٹر صادق احمد صاحب، ڈاکٹر عاطف احمد صاحب اور مکرم وقاص احمد صاحب ٹیم میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ خاکسار کے ساتھ لوکل ٹیم بھی شامل تھی۔

اس قیام کے دوران مختلف پروجیکٹس پر کام کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ آٹھ جگہوں پر گیارہ فری میڈیکل کیمپس کیے گئے۔

چھ ہزار پانچ سو پچاس لوگ ان کیمپس سے مستیفد ہوئے۔ فری ادویات دی گئیں۔یہ سارے میڈیکل کیمپس چاڈ وزارتِ صحت کے ساتھ مل کر کیے گئے۔گورنمنٹ کے ہسپتالوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت چاڈ میں جماعتی مشن ہاؤس اورمسجد والی جگہ دو دن کے لیے میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ ان میڈیکل کیمپس کی خبر نیشنل ٹی وی،اخبار اور ریڈیو پر نشر کی گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

فوڈ سکیورٹی کا پروجیکٹ

ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے راشن تین سو پچاس غریب اور مستحق فیملیز میں تقسیم کیا گیا۔ راشن میں چاول، میکرونی اور چینی شامل تھی۔

اسکے علاوہ ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے پچاس بکرے ذبح کیے گئے۔غریب اور مستحق لوگوں میں گوشت تقسیم کیا گیا۔تین ہزار لوگ مستفید ہوئے۔ ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے کپڑے غریب اور مستحق فیمیلیز کو دیے گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

Cataract Surgery

ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے ہرماہ پچاس آنکھوں کے فری آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ پانچ سو فری آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ لوگ بڑے دور دراز علاقوں سے سفر کر کیاانجمینا دارالحکومت چاڈ آتے ہیں جہاں پر ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے فری آنکھوں کے آپریشنز کیے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بڑا کامیاب یہ پروجیکٹ جاری ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ کی خدمات قبول فرمائے اور اپنی بے شمار رحمتوں اور فضلوں کا وارث بنائے۔

(رپورٹ: خلیل احمد خان۔ مربی سلسلہ، چاڈ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک فرمودہ مؤرخہ 4؍مارچ 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ