• 7 مئی, 2024

جلسہ سیرۃ النبیؐ جامعة المبشرین گھانا

جلسہ سیرۃ النبیؐ
جامعة المبشرین گھانا

مؤرخہ 18 دسمبر بروز ہفتہ جلسہ سیرۃ النبی ﷺ منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کے مہمان ِ خصوصی مربی سلسلہ مکرم اسماعیل فریمپونگ صاحب تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم کیتا ابراہیم نے کی۔ ان کا تعلق سینیگال سے ہے۔ گھانا سے تعلق رکھنے والے عزیزم عبد التواب نے انگریزی ترجمہ پڑھا۔ عزیزم عبد العزیز باہ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا اردو پاکیزہ منظوم کلام ’’ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے‘‘ میں سے سیرۃ النبی ﷺ کے حوالے سے چنیدہ اشعار مترنم آواز میں پڑھے۔ عزیزم نالیلین عبد الرحمان نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی عربی تحریرات میں سے سیرۃ النبی ﷺ کے شذرات پیش کیے۔ عزیزم عمر عبدالملک نے اردو زبان میں تقریر کی۔عنوان تھا آنحضرت ﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک۔عزیزم نورالدین عبدالرحمان نے تقریر بعنوان آنحضرت ﷺ بطور امن کا شاہزادہ انگریزی زبان میں کی۔ ان تینوں طلباء کا تعلق گھانا سے ہے۔ عزیزم واتَرا امن نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا پاکیزہ منظوم کلام ’’محمد پر ہماری جاں فدا ہے‘‘ ترنم سے پڑھ کر سنایا۔ جامعہ کے اساتذہ میں سے مکرم رانا بلال احمد قمر صاحب نے تقریر بعنوان آنحضرت ﷺ کا عورتوں سے حسن سلوک کی۔ عزیزم علی جالو اور ان کے ساتھیوں نے فلانی زبان میں آنحضرت ﷺ کی نعت کورس میں سنائی۔آخر پر مہمانِ خصوصی حاضرین کو نصائح کیں۔ اور اختتامی دعا کروائی۔ سب کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو عشق رسول ﷺ سے منور کرے اور آنحضرت ﷺ کی سیرت طیبہ کی پیروی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک فرمودہ مؤرخہ 4؍مارچ 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ