السلام علیکمکو رواج دیں
یہ سنت رسولؐ ہے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نصیحت فرمائی ہے کہ جب آپ قبرستان جائیں تو مردوں کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ کے الفاظ کے ساتھ سلامتی بھیجا کرو۔
اسلام، سلامتی و امن کا مذہب ہے اگر مُردوں کو سلامتی کی دعا دی گئی ہے تو معاشرے میں بسنے والے عزیزو اقارب، دوست، احباب، پڑوسی اور اہل محلہ، کس حد تک ہماری سلامتی کے محتاج ہیں۔ لہٰذا ہم معاشرہ میں السلام علیکم کو رواج دیں۔
(مرسلہ: حنیف محمود۔ لندن)