• 26 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ گنی کناکری 2022ء

قوموں کی تعمیر و ترقی اور روحانی نشو و نما کیلئے اللہ تعالیٰ اپنے فرستادوں کی راہنما ئی خود کرتا ہے اور ان کے دلوں میں ایسے منصوبے ڈالتا رہتا ہے۔ وہ قوم جو اپنے پیشوا ءکی باتوں پر عمل کرنا شروع کر دیتی ہے تو وہ ہمیشہ کیلئے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتی ہے اور ان کی روحانی ترقی کا سفر تیزی سے طے ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اسی سلسلہ میں اس زمانہ کے امام و پیشوا بانیٴ جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آج سے ٹھیک 131سال قبل خدائی حکم کے ماتحت 27؍دسمبر 1891ء کوقادیان دارالامان میں جلسہ سالانہ کی بنیاد ڈالی اس وقت کی حاضری 75؍افراد پر مشتمل تھی۔اس کے دوسرے سال کی حاضری قریباً 500کی تھی جس میں 327؍افراد باہر سے تشریف لائے تھے۔اس طرح ہر سال یہ تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتی رہی۔تقسیم ملک سے قبل یعنی1946ءمیں متحدہ ہندوستان کا آخری جلسہ سالانہ جو حضرت مصلح موعودؓ کے عہد مبارک میں قادیان میں منعقد ہوا تھا اس کی حاضری 39786ہزار کے قریب تھی۔ اس جلسہ کا روحانی سفر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب ساری دنیا پر محیط ہو چکا ہے اور ہر وہ ملک جہاں حضرت مسیح موعودؑ کے ماننے والے موجود ہیں اس روحانی مائدہ سے استفادہ کرتے ہیں اور ان تمام برکات کا نہ صرف مشاہدہ کرتے ہیں بلکہ ان سے مستفید بھی ہوتے ہیں ان کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب لاکھوں میں ہوچکی ہے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک

اسی سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ریپبلک آف گنی Republic of Guinea کو کووڈ بیماری کے بعد اپنا نواں جلسہ سالانہ 24 اور 25؍ دسمبر 2022ء کو منعقد کرنے کی تو فیق ملی۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذلک

تیاری جلسہ سالانہ

جلسہ کی تیاری میں سب سے ضروری امر جلسہ کے انعقاد کی اجازت حضرت امیر المؤ منین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزسے حاصل کرنا ہوتی جوکہ حضور اقدس نے از راہ شفقت و احسان عطا فرمائی۔ جلسہ کی باقاعدہ تیاریاں دو ماہ قبل شروع کردی گئیں ان تیاریوں میں حضور اقدس کی خدمت میں دعائیہ خطوط صف اول میں تھے چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور کی دعاؤں کے طفیل بغیر کسی پریشانی کے جلسہ منعقد ہوا اور نہایت کامیاب رہا۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذلک

جلسہ کی تیاریوں کیلئے افسر جلسہ سالانہ مکرم محمد ماریگا صاحب نے 23 نظامتیں قائم کیں اور حکومتی عہدہ داروں سے رابطے کرکے جلسہ کی اجازت لی اور دعوتی خطوط تیارکئے گئے جن میں بشمول صدر مملکت اور بعض وزراء کو دعوت نامے بھجوائے گئے۔

جلسہ کے لئے بینرز کی تیاری اور جلسہ کا بیک ڈراپ بھی تیار کیا گیا امسال جلسہ کا مرکزی مضمون “اسلام” تھا جو کہ بڑی خوبصورتی سے تیار کیا گیا۔

جلسہ کے انعقاد کیلئے کنڈیا (KINDIA) ریجن کے ایک گاؤں دابویا (Daboya) کا انتخاب کیا گیا۔ جلسہ گاہ کی تیاری کیلئے مختلف جماعتوں سے خدام تشریف لائے اور نہایت سادہ طریق پر لکڑیوں اور پام درخت کے پتوں اور لوکل میٹ کی مدد سے تقریباً ایک ہفتہ کی انتھک محنت سے جلسہ گاہ تیار کی گئی۔

کھانا پکانے کے لئے ہر جماعت سے خواتین نے شمولیت اختیار کی اور ایک باقاعدہ ٹیم تیار کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کم بجٹ میں اچھا اور معیاری کھانا تیار کیا گیا جو کہ شاملین جلسہ کو پسند آیا۔

جلسہ میں شمولیت کیلئے احباب جماعت مرد و زن تمام ریجنز سے جمعہ کی شام کو کنڈیا ریجن کے گاؤں دابویا (Daboya) کے مقام پر جمع ہونا شروع ہوئے۔ ہفتہ کے روز نماز تہجد کے ساتھ جلسہ کا آغاز ہوا نماز فجر کے بعد درس القرآن دیا گیا جو کہ ہمارے لوکل مبلّغ مکرم محمد منیر کمارا صاحب نے قرآن کریم کی آیات سے تہجد کی اہمیت پر دیا اور احباب جماعت نے بڑے شوق سے درس سنا اور تہجد کی نماز میں بڑی تعداد میں مرد و زن شامل ہوئے۔

دس بجکر تیس منٹ پر لوائے احمدیت اور گنی کا پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد دعا کروائی گئی بعد ازاں جلسہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ ہماری مشنری مکرم محمد ییرو کمارا(Muhammad Yero Camara) صاحب نے کی اس کے بعد حضرت مسیح موعود ؑ کا پاکیزہ منظوم کلام ’’ اسلام سے نہ بھاگو راہ ہدیٰ یہی ہے ‘‘ نہایت خوش الحانی سے مکرم محمد کمارا صاحب نے پڑھا اور لوکل زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد خاکسار نے حضور اقدس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے از راہ شفقت و احسان گنی کے جلسہ سالانہ کیلئے بھجوایا گیا بابرکت پیغام پڑھ کر سنایا اور حضرت مسیح موعود ؑ کے خدا تعالیٰ کے حکم کے تحت جلسہ کے انعقاد کے مقاصد بیان کئے اور تمام شاملین جلسہ کو خوش آمدید کہا۔

حضور اقدس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے مبارک پیغام اصل متن مندرجہ ذیل ہے:

Dear Members of Ahmadiyya Muslim Jama’at Guinea Conakry

I am very pleased that you are holding your 9th Annual Jalsa Salana on 24th and 25th December 2022. It is my prayer, may Allah bless your Jalsa with great success, may all the participants gain immense spiritual blessings and may you all advance in goodness, piety, and righteousness.

When, under Divine guidance, the promised Messiah علیہ الصلوٰۃ والسلام initiated the holding of the convention, which is called the Jalsa Salana, he stated:
‘….. all our friends should, to the best of their ability, come and listen to Divine words and to join us in supplication for the sake of Allah. This Gathering will be devoted to the exposition of such truths and spiritual insight as are necessary for the promotion of faith and certainty and spiritual understanding and there will be special prayers and attention for the participants. And to the best of our ability, we shall endeavour to supplicate at the threshold of the most merciful that he may draw them towards him’ (asmani faislah p74)

Therefore, the major aim of the Jalsa is for sincere members of the jama’at to derive spiritual benefits, to learn more about our religion Islam and the teachings of our beloved Holy Prophet Muhammadﷺ And thereby advance in their relationship with Allah.

Further, the Promised Messiahعلیہ الصلوٰۃ والسلام has explained :
‘Do not consider this Gathering to be the same as the likes of any ordinary worldly gathering. Rather the case of this is such, that it is founded upon the pure support of truth and the propagation of Islam. The foundation stone of this community has been laid by Allah, the Almighty himself, and the nations have been prepared that will soon come and join its fold. This is because, it is the work of that Allpowerful being, for whom, nothing is impossible. (Ishtihar dec 27, 1892,majmua e Ishtaharat, volume 1, pg 361 Edition 2019).

As mentioned, it is essential that you try to form a personal relationship with Allah Almighty, our creator. In this regard, the Promised Messiahعلیہ الصلوٰۃ والسلام says:
The very purpose for which God Almighty has established this community, is for the true comprehension of God that has vanished from this world and for true righteousness and purity that is no longer found in this day and age, to be established once again.’ [Malfoozat V 7, pp 277- 278]

So, I exhort you to strive to the best of your capacity, and using all your faculties and capabilities, and by constantly re-assessing yourselves, to continuously improve your spiritual condition and raise the standards of your conduct and behaviour to the level that the promise Messiahعلیہ الصلوٰۃ والسلام. expected from the members of his jamaat. You should try to fulfil the condition of your Bai’at and become even more sincere and devoted Ahmadi Muslims. If you do so, then only will you be considered to have achieved the true purpose of attending this Jalsa Salana.

I also remind you of the great importance of the blessed institution of Khilafat-e-Ahmadiyya which is the source of countless blessing for us. You should endeavour to establish a strong link with Khalifatul Massih and always remain loyal. You should also instil in your children the vital significance of Khalifat and ensure that your future generations always remain within the blessed guidance, shelter, and protection of Khilafat-e-Ahmadiyya. I advise every Ahmadi to watch MTA often and benefit from it. In particular, you should listen regular to my Friday sermons and addresses on other events and occasions.

I urge you to appreciate your responsibilities regarding preaching which is essential for every member of the jama’at. You should organise regular Tabligh programmes and look for new methods and means of spreading the peaceful message of Islam Ahmadiyya throughout Guinea. May Allah grant you every success in this noble task.

In conclusion, i pray may Allah bless your Jalsa Salana with great success and enable you to bring about a genuine transformation in your lives towards more piety, virtuous behaviour, good deeds and the service of Islam Ahmadiyya and Humanity. May Allah bless you all.

Wassalam,
Yours sincerely,
MIRZA MASROOR AHMAD
KHALIFATUL MASIH V

بعد ازاں مکرم محمد ماریگا افسر جلسہ سالانہ نے جلسہ میں شامل ہونے والے معزز مہمانوں کا تعارف کروایا امسال جلسہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے 10 گاؤں کے چیفز اور 60 اماموں نے شرکت کی اس طرح ریجنل مذہبی امور کے انچارج مکرم الحاج داؤد سوما صاحب Elhaj Dawod) Sumah) بھی جلسہ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے تمام اماموں کی طرف سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ ایک خالص اسلامی مجلس ہے اور اس میں شامل ہونے والے یقیناً اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں گے اور کہا کہ جماعت احمدیہ کے خلاف جو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے میں نے اس کے بر خلاف یہاں لوگوں کو اسلام اور محمدﷺ کی محبت میں سرشار پایا ہے۔

نیشنل اسپیشل پولیس فورس کے نمائندہ انسپکٹر پولیس جناب عبدالرضاء باہ (Abdul Raza Bah) صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے جب اس کانفرنس میں شامل ہونے کا کہا گیا تو میں بہت پریشان تھا اور میرے ذہن میں جماعت کا بہت غلط تاثر تھا لیکن جب میں یہاں شامل ہوا تو میرے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے اور میں اتنا خوش ہوں اور مطمئن ہوں کہ اگر آپ مجھے ایسے جلسہ میں شامل ہونے کیلئے جاکارتا (Jakarta) بھی بلائیں گے تو میں ضرور جاؤں گا۔

سیرالیون سے نائب امیر ثالث مکرم عبدالحمید گمانگا صاحب کی سربراہی میں سات رکنی وفد بھی ہمارے جلسہ میں شامل ہوا مکرم نائب امیر صاحب نے اپنے خطاب میں جماعت کی کوششوں کو سراہا اور مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون کا شاملین جلسہ کو سلام پہنچایا۔

امریکہ سے مکرم جناب ڈاکٹر چوہدری امتیاز احمد صاحب بھی جلسہ میں شمولیت کیلئے گنی تشریف لائے اور اپنے خطاب میں احباب جماعت کو جلسہ کی مبارک باد پیش کی اور حضرت مسیح موعود ؑ کی اس مبارک جماعت میں شامل ہو کر خلافت احمدیہ سے پختہ تعلق رکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ اور نمازوں میں پڑھی جانے والی سورۃ الفاتحہ کو تدبر کے ساتھ پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔

معزز مہمانوں کے تعارف کے بعد جماعت احمدیہ میں شامل ہونے والے نو مبائع اماموں کے مختصر خطابات تھے جس میں انہوں نے جماعت میں شامل ہونے کے ایمان افروز واقعات پیش کئے اور اپنے روحانی تجارب سے آگاہ کیا جس کا نہایت نیک اثر غیر از جماعت شاملین جلسہ پر پڑا۔

بعد ازاں مکرم احمد ماریگا صاحب جنرل سیکرٹری نے احمدیت کا تعارف اور گنی میں احمدیہ مسلم جماعت کی مختصر تاریخ سے احباب جماعت کو آگاہ کیا اور اپنی تقریر میں جماعت کا عالمی سطح پر تعارف اور گنی میں جماعت کے نفوذ پر اور جماعت کی خدمات پر سیر حاصل بحث کی جس کو احباب جماعت اورشاملین جلسہ نے خوب سراہا۔

بعد ازاں نماز ظہر و عصر اور کھانے کا وقفہ ہوا۔

دوسرا سیشن

دوسرے سیشن میں مکرم منیر کمارا صا حب نے تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ پیش کیا اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قصیدہ یا عین فیض اللّٰہ و العرفان سے چند اشعار مکرم احمد سیڈی بے صاحب Ahmad Sidibe نے خوش الحانی کے ساتھ پیش کئے اور مقامی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔

اس کے بعد مکرم محمد صالح جالو صاحب نے عرب کی اسلام سے پہلے حالت اور حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی آمد پر روحانی انقلاب پر تقریر کی اور پھر اسلام کی ترقی کے بعد آخری زمانہ میں آنحضرتﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد اور اسلام کی نشأۃ ثانیہ پر بھی روشنی ڈالی۔

اس طرح پہلے دن کا اختتام ہوا شام کو نماز مغرب اور عشاء کے بعد مجلس سوال و جواب منعقد کی گئی جس میں احباب جماعت نے بڑی خوشی سے حصہ لیا اور مختلف سوالات پوچھے گئےاور ان کے تشفی جواب دئے گئے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک

دوسرا اور آخری دن

صبح دس بجکر تیس منٹ پر قادیان جلسہ کی نشریات براہ راست MTA پر دکھانے کا انتظام تھا لیکن تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے نشریات صحیح طور پر نہ دیکھی جاسکیں تاہم تمام احباب جماعت بڑی عقیدت سے بیٹھے رہے اور حضور اقدس کے ساتھ اختتامی دعا میں شامل ہوئے۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک

آخری سیشن

جلسہ کا آخری سیشن تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ ہمارے لوکل مشنری مکرم محمد کمارا صاحب نے کی اور مقامی زبان میں ترجمہ پیش کیا بعد ازاں مکرم محمد ییرو کمارا صاحب نے بڑی خوش الحانی سے نظم سنائی۔

دوسرے دن کے اجلاس کی پہلی تقریر مکرم محمد کبا Muhammad) Kaba) صاحب نے اسلام میں غلاموں کا مقام اور غلامی سے مکمل آزادی کے سفر پر کی اور حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے اسوۃ حسنہ سے اور قرآن کریم کی تعلیمات کے حوالہ سے سیر حاصل روشنی ڈالی۔

لجنہ اماء اللہ کی طرف سے صدر لجنہ مکرمہ مریم کونڈے Maryam) Conde) صاحبہ نے اسلام میں عورت کا مقام اور حضرت محمدﷺ کا عورتوں پر احسان کے موضوع پر تقریر کی۔

اختتامی خطاب میں خاکسار نے اہمیت و برکات خلافت پیش کیں قرآن اور حدیث کی روشنی میں احباب جماعت کو بتایا کہ قرآن اور آنحضرتﷺ کی پیش خبریوں کے مطابق اب روئے زمین پر اللہ تعالیٰ سے تعلق بنانے کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنی گردنوں میں خلیفہٴ وقت کی اطاعت کا جؤا ڈال لیں اور اور پھر سورہ نور کی آیت کے مطابق اللہ تعالیٰ کے احسانوں اور اس کی برکتوں سے خلیفہٴ وقت کے مطیع رہتے ہوئے آیت استخلاف میں بیان کردہ برکتوں سے اور فضلوں سے حصہ پائیں۔ اور اسی طرح خاکسار نے خلیفہٴ وقت اور خلفاء احمدیت کی دعاؤں کے طفیل ہونے والے معجزات کا ذکر کیا۔ جنہیں احباب جماعت نے بہت توجہ اور محبت سے سنا اور پسند کیا۔

اس کے بعد خاکسار نے اختتامی دعا کروائی بعد ازاں لجنہ اماء اللہ نے لجنہ جلسہ گاہ سےترانہ پیش کیا۔

میڈیا کوریج

اللہ کے فضل سے نیشنل ٹی وی RTG اور دو مقامی ریڈیواور نیشنل ریڈیو نے جلسہ کی کوریج کی اور خبروں میں جلسہ کی خبر نشر کی اور ریڈیو پر جلسہ کی نشریات پیش کی گئیں میڈیا کے ذریعہ تین ملین لوگوں تک جماعت کا پیغام پہنچا۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذالک

حاضری

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسہ کی حاضری 4500 رہی۔

نماز ظہر و عصر کے بعد احباب جماعت نے کھانا کھایا اور اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔

تمام قارئین کرام سے دعا کی عاجزانہ اور خصوصی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے اس جلسہ کو جماعت کی ترقیوں کا پیش خیمہ بنائے اور تمام شامل ہو نے والوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا وارث بنائے۔ آمین

(طاہر محمود عابد۔ صدر و مبلغ انچارج گنی کناکری)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مارچ 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ