اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْکِ الشَّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وشَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ
(بخاری کتاب الدعوات)
ترجمہ:اے اللہ! میں ابتلا کی مشکل سے، بدبختی کی پکڑ سے، تقدیر شر سے اور اپنے اوپر دشمنوں کی ہنسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی مشکلات دور ہونے کی جامع دعا ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریمؐ کو جب کوئی کٹھن امر پیش ہوتا تو یہ دعا کرتے۔
آج کل کے حالات میں یہ دعا ہمیں کثرت سے کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ پوری دنیا کو اس ابتلاو آزمائش سے جلد نجات عطا فرمائے۔آمین
(قدسیہ محمود سردار )