• 26 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 07۔مئی2020ء

سپین میں اموات میں کمی/ برطانوی معیشت پر اثر/ماسکو میں کورونا کی صورتحال/سکولوں کا کھلنا/سنگاپور میں مزید کیسز/نیوزی لینڈ میں اندرون ملک پروزیں جاری/جرمن چانسلر کا عندیہ /لاس اینجلس میں لاک ڈاؤن نرمی/ترکی کا بھیجا ہوا سامان برطانیہ نے مسترد کردیا /کورونا کے بعد ٹی بی کا خطرہ/چائنہ میں سکول کھلنے کے بعد کے مناظر /امریکی فوج میں بھرتی کی نئی شرط /جنوبی کوریا میں مزید کیسز

متاثرہ افراد : 37لاکھ72ہزار                           اموات: 2 لاکھ64ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1193452 65,197 22267 2499
2 اٹلی 213,013 29,315 1075 236
3. برطانیہ 194,994 29,427 4406 693
4. سپینٍ 219,329 25,613 1318 185
5. فرانس 131,292 25,491 1050 326
6. بیلجیم 50,509 8016 242 92
7. پاکستان 22550 526 1049 40
8. انڈیا 49391 1694 2958 126
9. روس 165,929 1537 10559 86
10 برازیل 114,715 7921 6935 600

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ52 ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ1 لاکھ90ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی 1 لاکھ 40ہزار اور سپین میں 1لاکھ 26 ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں70ہزار 5سوکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 4 ہزار1سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 1,593,828
امریکہ 1,542,829
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 226,900
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 156,184
جنوب مشرقی ایشیا 78,217

https://covid19.who.int/

  • عالمی وبا سے برطانیہ کی معیشت  میں 14 فی صد تک کمی کا اندیشہ۔(CNBC)
  • سپین میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا سے متأثرین میں موت کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔ حکام کے مطابق یہ تعداد 244 افراد روزانہ سے 213 پر آ چکی ہے۔(CNBC)
  • ·        روسی شہر ماسکو کے اعلی حکام کے مطابق شہر بھر میں متأثرین کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے  تین گنا زیادہ ہونے کا بھرپور امکان ہے۔ گزشتہ دنوں ملک میں سب س زیادہ کورونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔(CNBC)
  • سنگاپور میں  کورونا کی شدت میں اضافہ۔ مزید 741 افراد میں اس کی تشخیص۔ ان میں سے 90 فی صد غیر ملکی مزدور اور تارکین وطن ہیں۔(CNBC)
  • نیوزی  لینڈ میں کورونا وبا سے متأثرین اور اموات میں کمی کے باعث لاک ڈاون میں نرمی کی طرف رجحان ہے۔ امید ہے آئیندہ ہفتہ تک اندرون ملک پروازیں بھی کھول دی جائیں گی۔(CNBC)
  • جرمن چانسلر اینجلینا مرکل نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ تو دیا  ہے البتہ ساتھ کسی قسم کی ایمرجنسی یا  حالات کی صورت مین فوراً واپس لاک ڈاؤن کی طرف جانے کے امکان کا بھی اظہارکردیا ہے۔چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ  اس وبا کا دوران سال کے آخر تک رہنے کے آثار واضح ہیں۔(CNBC)
  • جنوبی کوریا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزید 4 نئے کیسز  سامنے آگئے۔(CNBC)
  • امریکی ریاست لاس اینجلس میں  مزید نئے تجارتی مراکز کھولنے کا اعلان ، جن میں چھوٹی مارکیٹین ، کھلونے کی دکانیں ، گاڑیوں کی ورکشاپ اور مرمت کی دکانیں  اور سٹیشنری کی دکانیں شامل ہیں۔(CNBC)
  • ماہرین کے مطابق موجودہ حالات کے باعث کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ اور تشخیص میں کمی کے رجحان کے باعث ٹی بی  کے مریضوں میں خاطرخواہ اضافہ کا بھی خدشہ ہے۔ اور 2025 تک  ساڑھے 6 ملین لوگوں کے ٹی بی میں مبتلا ہوجانے کا خطرہ بھی ہے۔(CNBC)
  • ترکی سے بھیجے گئے میڈیکل  اور حفاظتی سامان کے ناقص ہونے کے باعث برطانیہ میں ان کا استعمال ترک کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیشنل ہیلتھ  پروگرام  نے ا س سامان کی افادیت کو مستر د کردیا ہے۔(Mirror)
  • امریکی فوج  میں نئے بھرتیوں کیلئے کورونا سے بچ جانے والے افراد بلیک لسٹ۔ ایسے تمام افراد اب فوج میں بھرتی نہ ہوسکیں گے۔(Mirror)
  • برطانیہ میں پرائمری سکولوں کے مئی کے آخر یا جون کے شروع تک کھل جانے کا بھرپور امکان ۔ البتہ سیکنڈری سکول ابھی نہیں کھل سکیں گے۔ اسی طرح تمام جمز وغیرہ بھی مکمل بندرہیں گے۔(Mirror)
  • سکول دوبارہ کھلنے کے بعد کس طرح کا منظر پیش کریں گے۔ گزشتہ دنوں ووہاں چائنہ میں سکول کھلنے کے بعد  کلاس روم کے چند مناظر سوشل میڈیا پر دکھائے گئے۔ طلباء کے درمیان Plastic partition کے ذریعہ  سماجی فاصلے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

https://www.mirror.co.uk/news/uk-news/what-schools-could-look-like-21985366

(انیس احمد ندیمؔ)

پچھلا پڑھیں

ایں سعادت بزور بازو نیست

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 21، 07 مئی 2020