• 25 اپریل, 2024

خطبہ نکاح

فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

  • سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مؤرخہ 28؍اپریل 2018ء بروز ہفتہ مسجد فضل لندن میں درج ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔ تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کے بعدحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔

اس وقت میں چند نکاحوں کے اعلان کروں گا۔

پہلا نکاح عزیزہ ندرت اشرف چوہدری(واقفۂ نو) کا ہے جو کامران اشرف چوہدری صاحب (کینیڈا) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم سرمد نوید احمد (طالبعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) کے ساتھ سات ہزار کینیڈین ڈالر حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ عدیلہ تنویر کا ہے جو تنویر احمد صاحب کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح محمد اسد سلیم (واقف نو) ابن محمد سلیم صاحب جو ہمارے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے کارکن ہیں، ان کے ساتھ دس ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔

اگلا نکاح عزیزہ عافیہ احمد بیگ کا ہےجو بشارت احمد صاحب (جرمنی) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم ابرار احمد بیگ (کارکن ایم ٹی اے لندن )کے ساتھ چھ ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے جو مشتاق احمد بیگ صاحب کے بیٹے ہیں۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروایا اور پھر فرمایا۔ دعا کر لیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ تمام رشتے بابر کت فرمائے۔ آمین

اس کے بعد حضور انور نےان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی اور دعا کے بعد تمام نکاحوں کے فریقین نے حضور انور سے مبارکباد لیتے ہوئے حضور انور سے مصافحہ کی سعادت بھی پائی۔

(مرتبہ :۔ظہیر احمد خان مربی سلسلہ ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

(الفضل انٹرنیشنل21۔اپریل 2020ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 07۔مئی2020ء