• 5 مئی, 2025

قرآن کی برکات

خدائے پاک رحماں کا یہ ہم پہ کتنا احساں ہے
عطا کی ہم کو وہ تعلیم جس کا نام قرآں ہے
ہماری ظلمتوں کو دور کرتا ہے وہ نور حق
کرے جو جان و دل روشن یہی وہ نور فرقاں ہے
اگر آتا نہ یہ قرآں بھٹک جاتے سبھی انساں
ہمارے واسطے لا ریب یہ شمع فروزاں ہے
ہدایت ہے خداوندی یہ پیغام الہٰی ہے
ہمارا یہ عقیدہ ہے ہمارا اس پہ ایماں ہے
شفا دیتا ہے لوگوں کو خدا کی خاص رحمت سے
یہ سب مضطر دلوں کے واسطے راحت کا ساماں ہے
پڑھو گر اس کو تم دل سے تو لذت دل کو یہ بخشے
کرو تم غور جب اس پر تو پھر یہ بحرِ عرفاں ہے
تو اے مومن بسا دل میں قرآن پاک کی اُلفت
اگر اپنے خدا کے قرب کو پانے کا خواہاں ہے

(خواجہ عبدالمومن۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 07۔مئی2020ء